جمعہ، 17 نومبر، 2006

پاک نستعلیق بیٹا ورژن

ماشاءاللہ اور الحمد اللہ کہ پاک نستعلیق کا بیٹا ورژن منظر عام پر آچکا ہے۔ اگرچہ رات ہمیں دھچکا نہیں دھچکے لگے جب اتفاق سے ہی ایک بہت ہی غیر معروف سائٹ سے ہمیں اس کے آنے کی اطلاع ملی۔ ہم اچھے بھلے جذباتی ہوگئے جیسا کہ ہماری عمومی و قومی عادت ہے کہ حجازی صاحب نے ہمیں مطلع کرنا ہی ضروری نہیں سمجھا وغیرہ وغیرہ۔ لیکن اب ہمیں احساس ہورہا ہے کہ وہ بے چارے جانے کن کن مصروفیتوں میں‌ جکڑے ہوئے ہونگے۔ بہرحال ان کی مہربانی پورے سال بھر کے انتظار کے بعد پاک نستعلیق آج ہمارے سامنے ہے۔ اس کا بیٹا ورژن فی الحال جاری کیا گیا ہے امید ہے چند ہی ماہ میں ٹھیک ورژن بھی جاری کردیا جائے گا۔ ہم سے البتہ صبر نہیں ہوسکا اور ہم اعلان کرتے ہیں کہ آئندہ سے ہمارا بلاگ نستعلیق خط پر مشتمل ہوگا۔ اس لیے ہمارے قارئین اور احباب جو ہمارا بلاگ پڑھتے ہیں براہ کرم پاک نستعلیق کا بیٹا ورژن اپنے کمپیوٹروں میں نصب کرلیں۔ ہم نے اپنے بلاگ پر اسے فعال کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمارے قارئین اگر ہمیں اس کی خامیوں سے بھی آگاہ کریں تو بہت ہی مناسب بات ہوگی تاکہ ان کو محسن حجازی صاحب جو اس فونٹ کے خالق ہیں کو پیش کیا جاسکے یہ آپ سب بشمول مابدولت کا احسان ہوگا اردو پر۔ باالخصوص پاکستان سے وہ دوست جو ڈائل اپ سے آتے ہیں اور پی ٹو وغیرہ پی سی رکھتے ہیں ضرور اطلاع دیں کہ صفحہ کھلنے میں عمومًا سے کتنی دیر زیادہ لیتا ہے۔ کہیں کوئی الفاظ ٹوٹے تو نظر نہیں آتے۔ سائز مناسب ہے یا مزید بڑا کیا جائے۔ ذاتی طور پر ہمیں جو خامیاں محسوس ہوئیں ان میں نمبر ایک تو فونٹ کو ہِنٹنگ کی شدید ضرورت ہے اس کی وجہ سے ہمیں اپنے بلاگ میں فونٹ سائز 12 سے 14 کرنا پڑا ہے۔ دوسری چیز اس کی انگریزی سپورٹ ہے انگریزی کے سارے الفاظ کو یہ ایک دوسرے سے ملا دیتا ہے کہ لمبا سا ایک ہی لفظ بن جاتا ہے۔ You can see this example. یار زندہ صحبت باقی۔ پھر ملیں گے۔ اور ہمیں ایک اور بہت خوشی ہے کہ اردو برادری میں ہم نے ہی سب سے پہلے اپنی ویب سائٹ/بلاگ پر پاک نستعلیق کو فعال کیا ہے۔ اللہ اردو کو مزید ترقی دے۔ وسلام

11 تبصرے:

  1. ماشاء اللہ
    آپ کا بلاگ بہت اچھا لگ رہا ہے پاک نستعلیق کو پہلے پہل اپنے بلاگ پر استعمال کر کےآپ نے جو اعزاز حاصل کیا ہے اور جو ریکارڈ قائم کیا ہے اس کو اب کوئی توڑ نہیں سکے گاۘ
    مبارکاں

    جواب دیںحذف کریں
  2. جناب
    آپ کے دیئے ربط http://www.nlauit.gov.pk/downloads.htm پر جب میں جاتا ہوں تو انکار ملتا ہے۔
    http://www.nlauit.gov.pk پر جانے کی کوشش کرتا ہوں تو وہ لاگ ان پوچھتا ہے۔ آپ نے اردو نستعلیق کیسے حاصل کیا؟ لاگ ان بنانے کی سہولت کہاں ہے؟؟ کیا لاگ ان بنانا ضروری ہے؟؟؟
    برائے مہربانی آپ میری رہنمائی کریں۔ پیشگی شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  3. قادری بھائی مبارکباد کا شکریہ۔
    میرا خیال ہے اب آپ بھی القلم کو پاک نستعلیق میں لے آئیے۔
    اوپر دیا گیا ربط اگر کام نہ کرے تو میرے بلاگ والے ربط سے اسے اتار لیں تبصرے میں وہی ربط دیا گیا ہے۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں
  4. معلوم نہیں کہ یہ مسلہ صرف مجھے درپیش ہے یا باقی بھی اس کا شکار ہیں؟ مجھے سب الفاظ ٹوٹے نظر آ رہے ہیں، میں نے اوپن آفس میں بھی لکھ کر کوشش کی ہے مگر وہاں بھی الفاظ گڈمڈ ہو جاتے ہیں آپکے بلاگ کا سکرین شاٹ میرے کمپیوٹر پر یہاں دیکھا جا سکتا ہے،
    http://img172.imageshack.us/my.php?image=paknasbt7.png

    جواب دیںحذف کریں
  5. بھائی جی میرے پاس تو ایسی کوئی خرابی نہیں۔
    کیا آپ نے اردو کی سپورٹ نصب کی ہوئی ہے اپنے پی سی میں؟؟؟
    وہ نہ ہو تو یہ مسئلہ ہوا کرتا ہے۔
    ورنہ پھر سسٹم ہی دوبارہ نصب کرنا پڑے گا مجھے لگتا ہے۔
    شاکر القادری کا تبصرہ آپ اوپر پڑھ سکتے ہیں ان کو تو ٹھیک نظر آرہا تھا۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. بھائی جی قصور آپ کا نہیں۔ آپ لینکس پر ہو اس وقت اور وہ بھی گنوم میں۔ میرا خیال ہے اوبنٹو ہے یہ اور ڈیپر ڈریک شاید۔ اس پر ایسے ہی مسئلہ آرہا ہے یہ اردو کو ٹھیک نہیں دکھاتا سب کچھ گڈ مڈ کوئی بھی فونٹ ہو۔ اوپن آفس کا میں ‌کہہ نہیں سکتا کیوں خرابی آرہی ہے۔
    البتہ اگر کنکرر استعمال کریں یا پھر گیلیون نام ایک بہت اچھا براؤزر ہے گنوم میں تو کچھ بات بن سکتی ہے۔
    گیلیون میں تو محفل کا اردو ویب پیڈ بھی چلتا ہے سمجھ لیں بنا بنایا فائرفاکس ہے۔
    لینکس کے دوستوں کو مشورہ ہے کہ وہ یا تو کنکرر استعمال کریں یا فائر فاکس ابھی تک اوبنٹو کے ورژن 6.10 کے سلسلے میں کوئی اطلاع نہیں ملی کی اس میں اردو کی سپورٹ ٹھیک کردی گئی ہے یا نہیں۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں
  7. السلام علیکم شاکر بھائی!
    سب سے پہلے تو مبارکباد قبول کریں۔ آپ کا بلاگ فائرفاکس پر بغیر کسی مسئلہ کے آرہا ہے، جبکہ انٹرنیٹ ایکسپلور میں انگریزی الفاظ اور نمبروں میں گڑبڑ نظر آرہی ہے۔ باوجود پی۔4کمپیوٹر کے براؤزر بہت رُک رُک کے پیج سکرول کرنے دے رہا ہے۔ فانٹ اچھا ہے دیکھنے میں بھی خوبصورت ہے لیکن بہت سست ہے لوڈ ہونے میں ۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. بہت سست ہے۔
    نہیں یار۔
    ادھر تو بہت اچھا چل رہا ہے۔
    اسے فائر فاکس میں چلائیں نا
    میرے پاس بھی پی فور ہی ہے۔
    ایسے تو نہیں ہونا چاہیے۔ پاک نستعلیق میں اسی پھرتی کےپیچھے اس کی خوبصورتی کی قربانی دی گئی ہے۔ اگر رک رک کر چلتا ہے تو پھر تو مزہ نہیں آئے گا۔
    تھوڑا سا اثر تو ہے میں‌ جانتا ہوں لیکن اتنا نہیں کہ صفحہ سامنے آجائے اور اس پر الفاظ واضح نہ ہوں۔

    جواب دیںحذف کریں
  9. پاک نستعلیق وندوز ایکس پی میں‌اردو سپورٹ کے ساتھ انٹرنیٹ ایکسپلورر پر بہت اچھا دکھائی دیتا ہے ۔ انگریزی کے لفظ بھی ملے ہوئے نہیں تھے۔ تاہم اردو سپورٹ کے بغیر ونڈوز 2000 پر ‌جب صفحہ دیکھنے کی کوشش کی تو سوائے ہائپر لنکس والے الفاظ کے کچھ دکھائی نہیں دیا اور صفحہ بالکل خالی نظرآیا۔ اگر کوئی لفظ دکھائی بھی دیا تو اس کی شکل بگڑی ہوئی تھی۔ مثلآ لفظ“کی“ کی شکل “کلی“ جیسی دکھائی دے رہی تھی۔ ونڈوز 98 پر شاید اس سے بھی خراب صورتحال ہو۔ اب تک سب سے کامیاب تصور کیے جانے والی فونٹ ایشیا ٹائپ کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ ونڈوز 98 سے آگے کے تمام ورژن پر ٹھیک دکھائی دیتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  10. بہرحال اب ونڈوز 98 کو بھول جائیں۔ اب تو پی ٹو پر بھی ایکس پی چل رہی ہے۔ اور مائیکرو سافٹ نے اس کے سپورٹ بھی ختم کردی ہے شاید۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔