اردو بولنا اور اردو کے لیے بولنا دو مختلف چیزیں ہیں۔ اس بات کا احساس ہمیں اس وقت ہوا جب محفل کے کچھ احباب سے ہماری فون پر بات ہوئی۔ اور شومئی قسمت یہ احباب کراچی سے متعلق تھے۔ چونکہ کراچی میٹروپولیٹن شہر ہے یعنی منی پاکستان تو یہاں اردو ہی عمومًا بولی جاتی ہے۔
فہیم ہمارے بہت اچھے دوست ہیں محفل پر انھوں نے موبائل نمبر مانگا ہم نے بڑی خوشی سے دیا۔ ایک دن ان کا فون آگیا۔ بس نہ پوچھیں جناب کہ جو اس دن ہوئی۔ ہمارے بھائی صاحب اردو کے الفاظ لڑھکائے چلے جاتے تھے اور ہم ان کو سنبھالنے اور اکٹھا کرنے کے چکر میں ہلکان ہوئے جاتے تھے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ آدھی بات سمجھ میں آئی اور آدھی سر پر سے گزر گئی چونکہ منہ پر بات کہہ دینا ہماری پرانی عادت ہے اس لیے ہم نے فہیم سے بھی کہہ دیا بھائی جی اپنی سپیڈ ذرا آہستہ کرلیں ہمیں آپ کی اردو پتھروں کی طرح لگ رہی ہے۔
صاحبو ہم ٹھہرے پنجابی بولنے والے اردو لکھ تو لیتے ہیں لیکن بولنا اور وہ بھی فراٹوں کے ساتھ ابھی کم ہی آتا ہے۔ خیر کچھ مزید احباب کے ساتھ چند بار بات ہوئی اور اب افاقہ ہے سو میں سے اسی الفاظ سمجھ میں آجاتے ہیں جو نہیں آتے ہم ان پر بات بدل کر پردہ ڈال لیتے ہیں۔;)
پریکٹس جاری رکھئے ایک دن سو فیصد سمجھ آنا شروع ہوجائے گی۔
جواب دیںحذف کریںجی پریکٹس کا تو کوئی مول نہیں۔
جواب دیںحذف کریںکراچی والوں کی اردو تو بہت آسان ہوتی ہے۔ اور دن بدن مزید آسان ہوتی جارہی ہے۔
جواب دیںحذف کریںیہ آسانیاں کوئی ہم سے پوچھے۔ :D
جواب دیںحذف کریںاصل میں بات آسانی کی نہیں عادت کی ہے۔ آپ لوگ بہت تیزی سے اردو بولتے ہیں اور ہم ٹھہرے پینڈو اتنی تیز بولنے سے تو ہماری زبان میں بل پڑ جاتے ہیں گویا ہم تو سہج سہج کر چلتے ہیں اردو میں۔
ہاں پنجابی میں بولنا ہو تو آجائیں کانوں میں خارش نہ ہونے لگے تو پنجابی کیا ہماری ;)
میں بچپن سے اُردو بولتا آ رہا ہوں ۔ مگر کراچی والوں کی کیا بات ہے ۔ میں اُن کی اُردو کے پیچھے بھاگ بھاگ کر تھک جاتا ہوں ۔
جواب دیںحذف کریںواہ
جواب دیںحذف کریںکوئی تو ہمارا ہم خیال نکلا۔ تو صاحب ثابت ہوا کہ ہماری بات اتنی بھی غلط نہ تھی۔ :D
مجھے گاڑھی اردو سننے اور بولنے کا بہت شوق ہے ، مگر کوئی ملے بھی تو ۔
جواب دیںحذف کریںویسے ایسی کیا بات ہے ان کی اردو میں کہ انکل اجمل بھی تھک گئے ہین؟
اصل میں چونکہ ان کی روٹین ہے اس لیے زبان فراٹے بھرتی ہے اور میرے جیسے کی سمجھ میں کم ہی آتی ہے پھر چونکہ لفظ تیزی سے بول جاتے ہیں۔
جواب دیںحذف کریںشاکر بھائی۔۔۔
جواب دیںحذف کریںمیری صورتحال بھی کچھ آپ جیسی ہی ہے اسی لئے میرے کراچی والے دوست مجھے پینڈو کہہ کر پکارتے ہیں۔
اردو بولنے کی اسپیڈ واقعی یہاں کافی ذیادہ ہے!!! یہ ایسے ہی ہے جیسے انڈین یا پاکستانی کی زبانی تو انگریزی سمجھ آ جاتی ہے مگر انگریز کی کی بولی ہوئی انگریزی کو پکڑنا پڑتا ہے وہ ہی جیسا آپ نے کہا فراٹے بھرتے جاتے ہیں!!! میرے کزن بھی اس سلسلے میں شکایت کرتے ہیں!!! بلکہ یہ کہنا چاہئے مذاق اڑاتے ہیں!!! آپ مشہور کمپیئر فخرے عالم کو دیکھ لیں، کافی تیز بولتا ہے، میرے کزن کا کہنا ہے کہ کراچی والے اردو بولتے نہیں کترتے :( ہیں!!!
جواب دیںحذف کریں:D
جواب دیںحذف کریںچلیں آپ ٹینشن نہ لیں ہم بھی عادی ہوجائیں گے۔
میرے لئے اس پر تبصرہ کرنا اس لئے ذرا مشکل ہے کہ میں خود کراچی والا ہوں، پیدائش سے اب تک بس ایک یہ اردو ہی ہے کہ
جواب دیںحذف کریںچھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی :wink:
البتہ کراچی کی اردو میں اب فصاحت بالکل نہیں رہی، عمومی طور پر لوگوں کی زبان عجیب بازاری سی ہوگئی ہے۔ دیکھتے ہیں کہ اردو کی ترقی کا یہ افسوسناک سفر کہاں جاکر رکتا ہے۔۔۔ رکتا بھی ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔
اردو بولنے اور سمجھنے کے لئے ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔
ہم تو کراچی ساری عمر نہیں گئے جناب۔ آپ دوستوں کے منہ سے ہی سنا ہے جو سنا ہے۔
جواب دیںحذف کریںیہ بھی ہے نا کہ زبان جب روزمرہ بن جاتی ہے تو اس میں تبدیلیاں لازمی آتی جاتی ہے ماحول کے مطابق۔ دکنی یا دہلوی زبانوں کو ہی لے لیں ہیں تو اردو لیکن وہاں انداز اور معنے ہی بدل جاتے ہیں۔
آپ مجھے تو بالکل بھی الزام نہیں دے سکتے کیوں کہ میں تو آپ سے پنجابی بول ہی لیتا ہوں۔ ہے کہ نہیں!
جواب دیںحذف کریںجی آپ سے کوئی شکوہ نہیں۔ چونکہ آپ کی پنجابی بھی کبھی کبھی میرے سر پر سے گذر جاتی ہے۔
جواب دیںحذف کریںاس کی وجہ میری گاڑھی پنجابی نہیں بلکہ اردو نماں پہنجابی ہے!
جواب دیںحذف کریںبالکل آپ واقعی دونوںکی ٹانگ توڑ دیتے ہیں
جواب دیںحذف کریںاب نماں کو ہی لے لیجیے۔
یہی تو اپنی باتیں ہیں! آخر کراچی والے جو ٹھہرے
جواب دیںحذف کریںٹھیک ہے بھئی کراچی والے سارے ایسے ہی ہوتے ہیں لگتا ہے۔
جواب دیںحذف کریںویسے تسیں کوئی بندے تے نا ہوئے۔
ہمارے ایک دوست شادی شدہ ہیں وہ کہتے ہیں بندہ صرف میں ہوں۔
اس لیے کراچی کے بندوں میں آپ کو شمار کرنا عجیب سا لگتا ہے۔
کبھی میں بھی آپ سے پنجابی کا پیچ لڑاؤں گا :-)
جواب دیںحذف کریںجی ضرور۔
جواب دیںحذف کریں