یار لوگ ابھی تک صرف ونڈوز کی بورڈ استعمال کرتے آئے ہیں جس پر کنٹرول اور آلٹ کے مابین مائیکروسافٹ ونڈوز کے نشان والا ایک بٹن گھسیٹر کر "شدھی" کیا گیا ہے۔ اوبنٹو بھی پیچھے نہیں رہا۔ اگرچہ طریقہ کار وہی ہے کہ دونوں سائیڈز پر ونڈوز کی جگہ اب اوبنٹو بٹن نظر آتا ہے۔
یو ایس بی کی بورڈ کی قیمت صرف پچیس ڈالر ہے۔ اگر اوبنٹو پر اتنے فدا ہوچکے ہیں کہ ونڈوز کی شکل کی بورڈ پر بھی گوارہ نہیں تو پچیس ڈالر خرچ کرکے اپنی جیب ضرور ہلکی کیجیے۔
شکریہ شاکر مطلع کرنے کا۔ پاکستان میں آتا ہے تو جیب ہلکی کرتے ہیں۔
جواب دیںحذف کریںپہلے آپ تو ہلکی کریں ہم بھی کر ہی لیں گے..
جواب دیںحذف کریںہم تو مخبر ہیں۔
جواب دیںحذف کریںاچھا خاصا آئی بی ایم کا کی بورڈ موجود ہے۔ ونڈوز کا نشان ہے تو کیا ہوا۔ :D
لگتا ہے اوبنٹو والوں کی دکان چل پڑی ہے :) البتہ یہاں 25 ڈالرز کے کلیدی تختے کی دال نہیں گلنے والی! یہاں 60 روپے والا ہی چلے گا۔ ;)
جواب دیںحذف کریںجب چائنہ سے بن کر آئیگا تو پچیس ڈالرز کو 100 روپے میں بدلتے دیر نہیں لگے گی۔ ;)
جواب دیںحذف کریںہاہاہاہاہا
جواب دیںحذف کریںیہ تو خوب کہا۔