فری رائس ویب سائٹ پر جائیں۔ اپنا انگریزی کا ذخیرہ الفاظ بڑھائیں۔ کرنا صرف یہ ہے کہ ایک لفظ آپ کے سامنے ہے اور اس کے کچھ ممکنہ جوابات نیچے ہیں۔ جواب پر کلک کریں ٹھیک ہے تو مبارک ہو غلط ہے تو کوئی بات نہیں آپ کو ایک نئے لفظ کا مطلب پتا چل گیا۔ لیکن اتنا ہی نہیں آپ کو اس کے ساتھ ساتھ ہر صحیح جواب پر فری رائس اقوام متحدہ کو دس دانے چاول دان کرتی ہے تاکہ اسے انھیں امدادی پروگراموں میں استعمال کیا جاسکے۔ کہتے ہیں قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے۔ یہاں بھی دانہ دانہ کرکے بوری ہوہی جائے گی اور لفظ لفظ کرکے "لغت"۔۔
انجوائے کیجیے۔
بہت زبردست
جواب دیںحذف کریںکاش ہمارے کامل ایمان والے بھی ایسا کچھ سوچ سکیں !!!
مجھے آپ کی تحریر نے یاد دلایا کہ ریڈرز ڈائجسٹ Readers’ Digest میں ایک صفحہ ہوا کرتا تھا Increase Your Word Power
جواب دیںحذف کریںمیں نے یہ رسالہ سالانہ چندہ کی بنیاد پر 1951ء یعنی آٹھویں جماعت میں لگوا لیا اور 1976ء تک اس کا خریدار رہا اور مطالعہ کرتا رہا ۔ میری انگریزی میرے آٹھویں سے دسویں تک کے اساتذہ کے علاوہ اس رسالہ کی مرہونِ منّت ہے ۔
اظہرالحق صاحب ۔
جب میرے پاس کورے کار نہیں تھی تو میں نے کبھی اسلام آباد میں کورے کار دیکھی ہی نہ تھی ۔ اس سال جون میں میں نے کورے کار خریدی تو میرا کوئی چھوٹے سے چھوٹا سفر بھی ایسا نہیں ہوتا کہ مجھے اپنی کار کے علاوہ کم از کم ایک اور کورے کار نظر نہ آئے اور کبھی تو 4 کلو میٹر کے سفر میں چار پانچ نظر آ جاتی ہیں ۔ سو ایمان والوں کے پاس بہت کچھ ہے اور وہ خاموشی سے بہت کچھ کرتے رہتے ہیں صرف چشمِ بینا چاہیئے ۔ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کا فرمان ہے کہ نیکی کیلئے خرچ کرو ظاہرہ بھی اور خُفیہ بھی اور خُفیہ بہتر ہے ۔
دان اردو ہے یا ہندی؟
جواب دیںحذف کریں-
-
-
-
-
-
-
-
عطیہ
دان ہندی لفظ ہے۔
جواب دیںحذف کریںمیں نے تقریبا 200 گرام دانے جیت لیے تھے
جواب دیںحذف کریں