اگرچہ کل عید ہے اور خوشی کا دن ہے لیکن میرے حساب سے اس عید کی خوشی خاصی کمینی سی خوشی ہے۔ وہ اس لیے کہ سعودیہ میں 29 روزوں کے بعد جب آج رویت "حلال" کمیٹی والے تین گھنٹوں تک اجلاس فرماتے رہے تو مجھے سخت غصہ آرہا تھا۔ ان کو کوسنے بدعائیں اور گالیاں دینے کو دل کررہا تھا۔ جو کل کا روزہ زبردستی کروانے پر تلے ہوئے تھے۔ ساتھ پرائیویٹ چینل جو اپنی ہی بین بجانے لگتے ہیں۔ عید نہیں ہورہی، کل روزہ ہوگا۔ یہ ہوگا وہ ہوگا۔ مجھے تو لگتا تھا رات بارہ بجے تک ان سے کوئی فیصلہ نہیں ہوسکے گا اور عید سے بھی جائیں گے اور تراویح سے بھی۔ جانے کونسی دعا کام آگئی کہ کل عید کا مژدہ مفتی جی کے منہ سے نکل گیا۔
خیر کمینی سی خوشی ہی سہی لیکن خوشی تو ہے۔
ایک بار پھر عید مبارک۔۔۔ ان کو جن کی ابھی نہیں ہوئی۔:D
ہماری روئت حلال کمیٹی جب تک رنگ میں بھنگ نا ڈال دے جب تک عید کا اعلان نہیں کرتی۔ میرے پاس آنے والے ایس ایم ایس کے مطابق مفتی منیب الرحمٰن صاحب کی بیگم کا سوٹ جب تک سل کرنہیں آیا جب تک چاند بھی نظر نہیں آیا۔ درزی کی مہربانی کہ سوٹ سی کر بھیج دیا، اسلئے چاند بھی نظر آ گیا۔
جواب دیںحذف کریںلول۔۔ واقعی تماشا بنایا ہوا ہے۔ پہلے اے آر وائے پر خبر آئی کہ عید نہیں ہے، لٰہذا تراویح پڑھ لیں۔ اور پھر اچانک خبر آئی کہ چاند نظر آ گیا ہے۔ ڈفر والی بات کہ لگتا ہے منیب الرحمن صاحب کی بیگم کا سوٹ سل کر آ گیا تو اعلان کر دیا۔:D
جواب دیںحذف کریںخیر۔۔ عید مبارک۔ ہماری بھی پاکستان کے ساتھ ہی ہے۔
آپ کو بھی عید مبارک ہو۔
جواب دیںحذف کریںآخر کار چاند نظر آ ہی گیا۔
چلیں جی عید مبارک ہو..
جواب دیںحذف کریںرویت ہلال ہوتا ہے۔
جواب دیںحذف کریںمفتی صاحب نے پہلے زرداری سے پوچھا کہ جناب کل عید کریں ۔ زرداری نے کہا ایک منٹ بش سے پوچھ کر جواب دیتا ہوں۔ بش کا جواب ہاں تھا۔ اس لئے عید ہوئی۔ آپ کو دلی عید مبارک ہو۔
جواب دیںحذف کریںخیر مبارک
جواب دیںحذف کریںمحترم دو ست ! آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر ، پر حضور تصوف تو اک لامحدود سمندر ھے اور میں ٹھرا پرتقصیر بندہ، میری طاقت تو تصوف کے سمندر کے ساحل تک جانے کی نہیں آپ تصوف پرھنے کی بات کرتے ھیں http://numanaly.urdutech.net/
جواب دیںحذف کریں