منگل، 30 ستمبر، 2008

اور کل عید ہے

اگرچہ کل عید ہے اور خوشی کا دن ہے لیکن میرے حساب سے اس عید کی خوشی خاصی کمینی سی خوشی ہے۔ وہ اس لیے کہ سعودیہ میں 29 روزوں کے بعد جب آج رویت "حلال" کمیٹی والے تین گھنٹوں تک اجلاس فرماتے رہے تو مجھے سخت غصہ آرہا تھا۔ ان کو کوسنے بدعائیں اور گالیاں دینے کو دل کررہا تھا۔ جو کل کا روزہ زبردستی کروانے پر تلے ہوئے تھے۔ ساتھ پرائیویٹ چینل جو اپنی ہی بین بجانے لگتے ہیں۔ عید نہیں ہورہی، کل روزہ ہوگا۔ یہ ہوگا وہ ہوگا۔ مجھے تو لگتا تھا رات بارہ بجے تک ان سے کوئی فیصلہ نہیں ہوسکے گا اور عید سے بھی جائیں گے اور تراویح سے بھی۔ جانے کونسی دعا کام آگئی کہ کل عید کا مژدہ مفتی جی کے منہ سے نکل گیا۔

خیر کمینی سی خوشی ہی سہی لیکن خوشی تو ہے۔

ایک بار پھر عید مبارک۔۔۔ ان کو جن کی ابھی نہیں ہوئی۔:D

8 تبصرے:

  1. ہماری روئت حلال کمیٹی جب تک رنگ میں بھنگ نا ڈال دے جب تک عید کا اعلان نہیں کرتی۔ میرے پاس آنے والے ایس ایم ایس کے مطابق مفتی منیب الرحمٰن صاحب کی بیگم کا سوٹ جب تک سل کرنہیں آیا جب تک چاند بھی نظر نہیں آیا۔ درزی کی مہربانی کہ سوٹ سی کر بھیج دیا، اسلئے چاند بھی نظر آ گیا۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. لول۔۔ واقعی تماشا بنایا ہوا ہے۔ پہلے اے آر وائے پر خبر آئی کہ عید نہیں ہے، لٰہذا تراویح پڑھ لیں۔ اور پھر اچانک خبر آئی کہ چاند نظر آ گیا ہے۔ ڈفر والی بات کہ لگتا ہے منیب الرحمن صاحب کی بیگم کا سوٹ سل کر آ گیا تو اعلان کر دیا۔:D

    خیر۔۔ عید مبارک۔ ہماری بھی پاکستان کے ساتھ ہی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. آپ کو بھی عید مبارک ہو۔
    آخر کار چاند نظر آ ہی گیا۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. چلیں جی عید مبارک ہو..

    جواب دیںحذف کریں
  5. رویت ہلال ہوتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. مفتی صاحب نے پہلے زرداری سے پوچھا کہ جناب کل عید کریں ۔ زرداری نے کہا ایک منٹ بش سے پوچھ کر جواب دیتا ہوں۔ بش کا جواب ہاں تھا۔ اس لئے عید ہوئی۔ آپ کو دلی عید مبارک ہو۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. محترم دو ست ! آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر ، پر حضور تصوف تو اک لامحدود سمندر ھے اور میں ٹھرا پرتقصیر بندہ، میری طاقت تو تصوف کے سمندر کے ساحل تک جانے کی نہیں آپ تصوف پرھنے کی بات کرتے ھیں http://numanaly.urdutech.net/

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔