بلاگر کے پوسٹ ایڈیٹر میں اردو لکھتے ہوئے دنیا کے بدصورت ترین فونٹس میں سے کسی ایک سے آپ کا واسطہ پڑتا ہے۔ اس وجہ سے بہت سے احباب ونڈوز لائیو رائٹر قبیل کی چیزیں استعمال کرتے ہیں۔ میرے جیسے جو سارا کام براؤزر میں کرنا چاہتے ہیں وہ کہاں جائیں؟ تو ان کے لیے یہ حل ہے کہ بلاگر کے پوسٹ ایڈیٹر میں فونٹ بدل لیں۔ اور اس کا طریقہ بھی بہت سادا سا ہے۔ سیٹنگز سے فارمیٹنگ میں جائیں۔ صفحہ نیچے سکرول کریں تو پوسٹ ٹیمپلیٹ پر نظر پڑے گی۔ وہاں یہ
کوڈ پیسٹ کرکے محفوظ کردیں۔
<font face="Jameel Noori Nastaleeq", "Nafess Web Naskh", "Urdu Naskh Asiatype", "Tahoma", "Lucida Sans Unicode","Verdana","sans-serif"></font>
سائن آؤٹ ہو کے پھر داخل ہوں۔ نئی پوسٹ کریں۔ اور آپ کا فونٹ بدل گیا۔ اب یہ لازمًا جمیل نوری نستعلیق ہوگا۔ کم از کم لکھتے ہوئے اچھے فونٹ سے دماغ پر خوشگوار اثرات ضرورت مرتب ہونگے۔ ویسے یہ کوئی بابا قسم کا حل نہیں ہے۔ اس کی بھی حدود ہیں۔ جو آپ پوسٹ لکھتے ہوئے دیکھ لیں گے۔ تاہم نہ ہونے سے ہونا بہتر ہے۔
بہت خوب یا ر ابھی ٹرائی کرتا ہوں.
جواب دیںحذف کریںبہت خوب۔ اس دن کا انتظار ہے جب بی بی سی اور وکیپیڈیا پر جمیل نوری نستعلیق ڈیفالٹ فانٹ ہوگا
جواب دیںحذف کریںمیں نے ٹائی کیا ہے لیکن میں نے کوئی فرق محسوس نہیں کیا
جواب دیںحذف کریںیا بات کو سمجھ ہی نہیں سکا
بھائی جی مذکورہ سیٹنگ میں جاکر آپ نے فونٹ کا ٹیگ ڈال دینا ہے جو بھی آپ کا پسندیدہ ہے۔ اس سے یہ ہوگا کہ جب بھی آپ نئی پوسٹ کریں گے تو آپ کا شامل کردہ ٹیگ بطور ٹیمپلیٹ کوڈ استعمال ہوگا۔ اس وجہ سے آپ کو ایڈیٹر کے کمپوز موڈ میں اردو مطلوبہ فونٹ میں لکھی نظر آئے گی۔
جواب دیںحذف کریں