ہفتہ، 24 اکتوبر، 2009

بلاگر پوسٹ ایڈیٹر میں اردو فونٹ

بلاگر کا  پوسٹ ایڈیٹر انٹرنیٹ کے آثار قدیمہ میں سے ہے۔ گوگل بھی بلاگر کو خرید کر اب بھول چکا ہے۔ کہیں سال بعد اس میں کسی اپڈیٹ کی خبر سنائی جاتی ہے۔ خیر آج یونہی پنگے بازی کرتے ہوئے ہمارے ہاتھ ایک نکی جئی ٹپ لگی۔ سوچا آپ سے شئیر کرتے جائیں۔
بلاگر کے پوسٹ ایڈیٹر میں اردو لکھتے ہوئے دنیا کے بدصورت ترین فونٹس میں سے کسی ایک سے آپ کا واسطہ پڑتا ہے۔ اس وجہ سے بہت سے احباب ونڈوز لائیو رائٹر قبیل کی چیزیں استعمال کرتے ہیں۔ میرے جیسے جو سارا کام براؤزر میں کرنا چاہتے ہیں وہ کہاں جائیں؟ تو ان کے لیے یہ حل ہے کہ بلاگر کے پوسٹ ایڈیٹر میں فونٹ بدل لیں۔ اور اس کا طریقہ بھی بہت سادا سا ہے۔ سیٹنگز سے فارمیٹنگ میں جائیں۔ صفحہ نیچے سکرول کریں تو پوسٹ ٹیمپلیٹ پر نظر پڑے گی۔ وہاں یہ 
کوڈ پیسٹ کرکے محفوظ کردیں۔
<font face="Jameel Noori Nastaleeq", "Nafess Web Naskh", "Urdu Naskh Asiatype", "Tahoma", "Lucida Sans Unicode","Verdana","sans-serif"></font>
 سائن آؤٹ ہو کے پھر داخل ہوں۔ نئی پوسٹ کریں۔ اور آپ کا فونٹ بدل گیا۔ اب یہ لازمًا جمیل نوری نستعلیق ہوگا۔ کم از کم لکھتے ہوئے اچھے فونٹ سے دماغ پر خوشگوار اثرات ضرورت مرتب ہونگے۔ ویسے یہ کوئی بابا قسم کا حل نہیں ہے۔ اس کی بھی حدود ہیں۔ جو آپ پوسٹ لکھتے ہوئے دیکھ لیں گے۔ تاہم نہ ہونے سے ہونا بہتر ہے۔

4 تبصرے:

  1. بہت خوب یا ر ابھی ٹرائی کرتا ہوں.

    جواب دیںحذف کریں
  2. بہت خوب۔ اس دن کا انتظار ہے جب بی بی سی اور وکیپیڈیا پر جمیل نوری نستعلیق ڈیفالٹ فانٹ ہوگا

    جواب دیںحذف کریں
  3. میں نے ٹائی کیا ہے لیکن میں نے کوئی فرق محسوس نہیں کیا
    یا بات کو سمجھ ہی نہیں سکا

    جواب دیںحذف کریں
  4. بھائی جی مذکورہ سیٹنگ میں جاکر آپ نے فونٹ کا ٹیگ ڈال دینا ہے جو بھی آپ کا پسندیدہ ہے۔ اس سے یہ ہوگا کہ جب بھی آپ نئی پوسٹ کریں گے تو آپ کا شامل کردہ ٹیگ بطور ٹیمپلیٹ کوڈ استعمال ہوگا۔ اس وجہ سے آپ کو ایڈیٹر کے کمپوز موڈ میں اردو مطلوبہ فونٹ میں لکھی نظر آئے گی۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔