پیر، 21 جون، 2010

اشکے وئی اشکے

لو جی ساڈی گورمنٹ نوں وی چےتا آگیا کہ بجلی بچانی اے۔
اسلام آباد ‘ ملک میں توانائی بچاؤ پروگرام کے تحت تمام موبائل فون ٹاورز اور بل بورڈز( برقی سائن بورڈز) کو واپڈا سپلائی سے ختم کر کے شمسی توانائی کے ذریعے برقی سپلائی حاصل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ’’’توانائی بچاؤ پروگرام‘‘ ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت تمام موبائل ٹاورز فون اور بل بورڈز(برقی سائن بورڈز) کو واپڈا سپلائی سے ہٹایا جائے اس حوالے سے تمام بل بورڈز اور موبائل فون ٹاورز کے مالکان کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنی برقی سپلائی کو 30 جون 2010ء سے پہلے شمسی توانائی کے ذریعے حاصل کرنے کے اقدامات کر لیں اور 30 جون 2010ء کے بعد ان تمام بل بورڈز اور موبائل فون ٹاورز جو بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی سپلائی پر چلتے ہوئے پائے گئے ۔ ان کی بجلی کی منقطع کر دی جائے گی ۔
سورس
30 جون تک ملک وچ موجود سیکڑاں موبائل فون دے کھمبے شمسی توانائی تے ہوجاون گے۔
تہاڈا کی خیال اے؟

7 تبصرے:

  1. لازمی زرداری نے شمسی توانائی کے سیل درآمد کیے ہوں گے اور وہ اب انہیں بیچ کر مال بنانا چاہتے ہوں گے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. ویسے تو خیال اچھا ہے لیکن ان باتوں سے بجلی نہیں بچنے والی
    اس ملک میں بجلی ایک ایسی چیز ہے جسے سبھی باپ کا مال سمجھ کر ہڑپ رہے ہیں
    خود ہمارے محلہ میں اتنے لوگ بجلی چوری کررہے ہیں کہ لگتا ہے انہی کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بحران ہے

    جواب دیںحذف کریں
  3. نا ممکن۔ ہو نہیں سکتا۔

    پر وہ کہہ گئے ہیں نا غالب انکل۔۔

    دل کے بہلانے کو غالب ۔۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. دس دن وچ سارے کھمبے شمسی توانائی تے کیویں منتقل ہو سکدے نیں؟ مشکل اے

    جواب دیںحذف کریں
  5. کہیں سے نام نہاد شمسی توانائ کا ایسا لین دین شروع ہونے کا چانس ہے کہ جس میں حکومتی عناصر کی یکجائ بے مثال ہوگی۔ مشتری عطارد کی طرف دیکھ رہا ہے۔ پیسے کی لین صاف ہے۔ درمیان میں کوئ شمس الدین صاحب مک مکا کر ا رہے ہیں اس لئے شمسی توانائ کا نام لیا جا رہا ہے۔ شمس درمیان میں ہے۔ اور زحل چاروں طرف دیکھئیے کیا ہوتاہے ۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. جناب يہ حکمنامہ وزير اعظم صاحب نے توانائی کانفرنس ميں شايد مارچ کے آخر يا اپريل کے شروع ميں جاری کيا تھا ۔ اس کے بعد سب موج ميلے ميں حسبِ معمول لگے رہے ۔ ذرائع ابلاغ کو تب ہوش آيا جب وزرِ اعلٰی پنجاب نے بيان ديا کہ وزير اعظم کے حکم پر تعميل ہونا چاہيئے اور 30 جون تک سب موبائل فون ٹاور اور بِل بورڈز شمسی بجلی پر منتقل ہو جانے چاہئيں ۔ اگر بادشاہ سلامت کو حصہ مل چکا ہے تو موبائل فون چلتے رہنے کی توقع کی جا سکتی ہے ورنہ موبائل فون يکم جولائی سے بند ہو جائيں گے

    جواب دیںحذف کریں
  7. چلیں کچھ تو خیال ہوا انہیں بھی بجلی بچانے کا ۔ لیکن اگر اس کا حال بھی دو چحٹیوں اور گھنٹہ سائیاں اگے پیچھے کرنے کا جو ہوا ۔ مستقل مزاجی نام کو نہیں اس گورنمنٹ کے پاس ۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔