ٹھیک گیارہ دن بعد اوبنٹو کا نیا ورژن گسٹی گبن جاری کیا جارہا ہے۔ اس ورژن میں کافی ساری نئی چیزیں متعارف کروائی گئی ہیں۔
- گوگل ڈیسکٹاپ جو اس سال لینکس کے لیے بھی جاری کردیا گیا تھا کے مقابلے پر اوبنتو اور کبنٹو دونوں میں ڈیسکٹاپ تلاش گر متعارف کروائے گئے ہیں۔ امید ہے یہ "پیدائشی" اطلاقیے گوگل ڈیسکٹاپ کی نسبت بہتر اور تیزی سے کام کریں گے۔
- این ٹی ایف ایس فائل سسٹم کی رائٹنگ سپورٹ شامل کردی گئی ہے۔ اس سے پہلے اوبنٹو لینکس اور اس کے "بچڑے" صرف اس کو پڑھ ہی سکتے تھے۔ یہ کام این ٹی ایف ایس 3 جی نامی ایک ڈرائیور کی بدولت ممکن ہوا ہے۔
- اوبنٹو میں سہ جہتی اثر کے لیے کمپز بیرائل طےشدہ طور پر شامل کردیا گیا ہے۔ اگر آپ کا سسٹم اس قابل ہے (یعنی کم از کم 512 میگا بائٹ ریم اور 64 میگا بائٹ سے زیادہ گرافکس کارڈ میموری والا) تو سہ جہتی ڈیسکٹاپ خود بخود دوران تنصیب فعال ہوجائے گا۔ افسوس اس بات کا ہے کہ یہ صرف اوبنٹو میں کیا گیا ہے۔ کبنٹو میں یہ سارا کام خود سے کرنا ہوگا۔
- کبنٹو میں کنکرر کی چھٹی کرکے ڈولفن کو فائل مینجر بنا دیا گیا ہے۔ اگرچہ کنکرر بھی یہ کام کرتا رہے گا۔
- کے ڈی ای 4 اس اشاعت میں شامل نہیں۔ اس کا مستحکم ورژن اکتوبر کی بجائے اب نومبر میں متوقع ہے۔
- کبنٹو میں ایجوکیشن اوبنتو کے پیکج شامل کردیئے گئے ہیں۔ ایجو اوبنتو اصل میں اوبنٹو کا ایک بچڑا ہے جو کہ خصوصًا بچوں اور اساتذہ کے لیے بنایا گیا ہے۔ لیکن اس کے سارے اطلاقیے کے ڈی ای ایجوکشن پروجیکٹ سے لیے گئے ہیں جبکہ ڈیسکٹاپ گنوم ہے۔ اب یہ سارے اطلاقیے آپ کبنٹو میں ایک کمانڈ سے نصب کرسکتے ہیں۔
sudo apt-get install edubuntu-desktop-kde
- فائر فاکس اور کنکرر میں پلگ انز کی تنصیب زیادہ آسان کردی گئی ہے۔ خصوصًا فائر فاکس میں اب انھیں ونڈوز کی طرح پلگ ان سرچ سے ڈھونڈا جاسکتا ہے۔
- اوبنٹو میں سکرین ریزولوشن کم زیادہ کرنے کے لیے ایک ٹول شامل کیا گیا ہے
- ملکیتی ڈرائیورز کو منظم کرنے کے لیے ایک ڈرائیور مینجر الگ سے دونوں میں شامل کیا گیا ہے۔
- اوبنٹو میں پرنٹرز کی تنصیب کے بارے میں مزید بہتری لائی گئی ہے۔ اب یہ خودکارانہ نصب ہوتے ہیں۔
- اوبنٹو میں غیر مفت پروگرام انسٹال کرنے کے لیے ایک پیکج ترتیب دیا گیا تھا۔ اسی طرح کا پیکج اب کبنٹو کے لیے بھی kubuntu-restricted-extras کے نام سے دستیاب ہے۔ اس میں جاوا، فلیش پلئیر، کوڈکس وغیرہ شامل ہیں۔
- کبنٹو کا آرٹ ورک اور اس کی دستاویزات کو بھی جدید کیا گیا ہے۔
ہم تو ابھی سے دانت تیز کررہے ہیں کہ سسٹم کو اپگریڈ کریں۔
نئے فیچرز مجھے پڑھ کر بہت پسند آئے۔ لیکن آجکل لینکس کی چھٹی ہے۔ آفس میں تو مجبوری ہے ونڈوز ہی استعمال کرنے کی ۔ لیپ ٹاپ کسی نے ہتھیا لیا۔ آہ کیا زمانہ تھا ہم نے سپنٹک کے آدھے پروگرام انسٹال کر لیے تھے۔ ;(
جواب دیںحذف کریںلیپ ٹاپ ہتھیا لیا مطلب چوری ہوگیا۔ بڑا افسوس ہوا۔
جواب دیںحذف کریںواہ شاکر بھائی یہ تو بڑی اچھی خبر سنائی آپ نے، چلیے آپ دانت تیز کیجیے ہم انگلیوں کی ورزش کرتے ہیں ;)
جواب دیںحذف کریںضرور ضرور۔
جواب دیںحذف کریںچوری نہیں ہوا۔۔۔ایک دوست نے ہتھیا لیا۔۔میٹھی چھری چلا کر۔
جواب دیںحذف کریںبی ٹا شپ اٹ سے آفر کرینگے یا ڈاؤن لوڈ سے؟ یا کوئی اپگریڈ کرنی ہوگی؟
ساجد بھائی،
جواب دیںحذف کریںغالبآ سوڈو آپٹ-گیٹ اپگریڈ کی کمانڈ ٹرمنل میں لکھنے سے یہ کام خود بہ خود ہو جائے گا۔
اس کے لیے آپ کو پہلے ریپازٹری لسٹ میں جاکر تبدیلیاں کرنا ہونگی۔ پھر کمانڈ لگانا ہوگی اپڈیٹ اور اس کے بعد اپگریڈ کی۔ میں کوشش کروں گا اس سلسلے میں ایک ٹیوٹوریل لکھ سکوں۔
جواب دیںحذف کریں