میرے بلاگ کی پہلی پوسٹ پر 9 اکتوبر 2005 کی تاریخ درج ہے. بلاگ سپاٹ پر میں نے اکتوبر 2005 کے زلزلے کے ایک دن بعد پہلی پوسٹ لکھی تھی۔ اس کے بعد کبھی لکھا کبھی نہ لکھا اور پھر اسے ورڈپریس پر منتقل کرلیا۔ دوسال۔۔۔
پتا نہیں ان دوسالوں میں مَیں نے کچھ اچھا کام بھی کیا ہے یا نہیں۔ لیکن مجھے اتنا احساس ہے کہ اردو بلاگنگ نے مجھے شعور بخشا۔ میں آج اگر بلاگنگ کرتا ہوں، یا ویب کے بارے میں میرے پاس کچھ علم ہے تو یہ میرے ان احباب کی کرم فرمائی ہے جو اردو محفل پر اور اردو بلاگنگ کی دنیا میں موجود ہیں۔
ان سب کا شکریہ جنھوں نے مجھے بلاگ شروع کرنے میں مدد دی، قدیر رانا، نبیل نقوی، زکریا اجمل اور محفل کے سارے دوست۔ ان سب کا شکریہ جن کے تبصروں اور حوصلہ افزائی نے مجھے مہمیز کیا کہ میں بھی لکھ سکتا ہوں۔
شاکر میری طرف سے مبارکباد قبول فرمائیے۔
جواب دیںحذف کریںبہت خوبصورت اور جاندار بلاگ ہے آپ کا، میری طرف سے دو سال مکمل کرنے پر بہت بہت مبارک باد
جواب دیںحذف کریںبہت شکریہ آپ احباب کا۔
جواب دیںحذف کریںبلاگ کی سالگرہ مبارک
جواب دیںحذف کریںخیر مبارک
جواب دیںحذف کریںمیرے بلاگ کی سالگرہ بھی قریب آرہی ہے ہم دونوں نے تقریبا ساتھ ہی بلاگنگ شروع کی لیکن تم مجھ سے کچھ دن بڑے ہو۔
جواب دیںحذف کریںہاہاہاہاہاہا
جواب دیںحذف کریںمیرے خیال سے تو آپ کا بلاگ مجھ سے بڑا ہے۔ لیکن یہ تو چھوٹا نکلا۔ :D