ہفتہ، 24 نومبر، 2007

ایمرجنسی کے بعد امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے: تو پھر یہ کیا ہے؟

ایمرجنسی کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی آئینی درخواستوں میں ایمرجنسی کا دفاع کرتے ہوئے مارشل لاء حکومت کے وکیل نے یہ دلائل دئیے تھے کہ ملک میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کی وجہ سے ایمرجنسی لگائی گئی۔ موصوف کا یہ دعوٰی بھی تھا کہ امن و امان کی صورت اب بالکل ٹھیک ہے۔
بی بی سی اردو کے مطابق راولپنڈی میں دو خودکش حملے ہوئے ہیں۔
ان حملوں میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ نشانہ واضح طور پر پاکستانی فوج سے متعلقہ افراد تھے۔
میرا خیال سے امن و امان کی صورت حال واقعی "بہتر" ہوئی ہے۔

2 تبصرے:

  1. آج صبح ناشتہ کے بعد خبر ملی کہ راولپنڈی میں دھماکے ہوئے ہیں ۔ کہاں کیسے معلوم کرنے میں گھنٹہ لگ گیا ۔ دونوں جائے واردات خصوصی اور انتہائی سخت سکیورٹی والی ہیں ۔ پرویز مشرف اور اس کے چالیس چوروں نے اگر ہمارے ملک کو نہ چھوڑہ تو ہالات مزید خراب ہوں گے ۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. میاں نواز شریف کی واپسی اتوار کو متوقع ہے ۔ دیکھتے ہیں آٹھ سالہ جلا وطنی کے بعد کیا فرماتے ہیں میاں صاحب بیچ اس مسئلے کے۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔