جمعہ، 30 نومبر، 2007

اردو میں بلاگنگ کیوں نہیں؟

محب علوی نے اہم مسئلہ اٹھایا ہے کہ جب ساری دنیا میں لوگ بلاگنگ کو اتنا سنجیدگی سے لے رہے ہیں تب پاکستان میں لوگ اسے کھیڈ تماشا کیوں سمجھ رہے ہیں۔
میں آپ کو اپنی بات بتاتا ہوں۔ میں ایک مڈل کلاسیا ہوں۔ والد ناشتے کی ریڑھی لگاتے ہیں۔ یہ انٹرنیٹ کا خرچہ مرچہ میں اپنے پلے سے پورا کرتا ہوں یا چھوٹے بھائی کی مہربانی کہ وہ کام کرتا ہے اور کیبل نیٹ کی فیس اکثر دے دیا کرتا ہے۔ میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے ساتھ اس لیے اکثر و بیشتر پایا جاتا ہوں کہ میرا سوشل سرکل بہت محدود ہے۔ خاندان میں‌ پچھلے دس سال سے کوئی شادی اٹینڈ نہیں کی میں نے۔ دوست وہ جو یونیورسٹی وغیرہ میں ہیں۔ محلے میں بس کسی کسی سے سلام دعا ہے۔ تو میں جب کچھ نہیں کرتا تو انٹرنیٹ پر بیٹھ کر اپنا خون جلاتا ہوں۔ سڑتا کڑھتا ہوں اور بلاگنگ کرتا ہوں۔
اگر میں ایسا کرتا ہوں تو باقی لوگ کیوں نہیں کرتے؟
اول تو کسی کو اس کا شعور ہی نہیں۔ لوگ انٹرنیٹ کے بارے میں جانتے ہیں بلاگنگ کے بارے میں نہیں۔ میرے چھوٹے بھائی کو پتا ہے کہ میں بلاگنگ بھی کرتا ہوں۔ لیکن وہ اسی انٹرنیٹ پر بیٹھ کر آرکٹ کو وزٹ کرنا پسند کرتا ہے اور کسی بی بی سے چیٹ کرنا اسے زیادہ مرغوب ہے۔
جو لوگ اس وقت بلاگنگ کررہے ہیں ان میں سے بہت سے بیرون ممالک سے بلاگنگ کرتے ہیں۔ یا کم از کم پردیس پلٹ ہیں۔
پاکستان میں بلاگنگ کرنے والے یا تو فارغ و البال قسم کے احباب ہیں۔ یا پھر وہ معاشی طور پر خوشحال لوگ ہیں۔ میرے جیسے چند ایک ہی ہیں یا پھر وہ لوگ جن کا وقت زیادہ تر نوکری کے سلسلے میں کمپیوٹر پر گزرتا ہے۔
انٹرنیٹ پر وقت یہاں فحش ویب سائٹس دیکھنے اور اس کے بعد چینٹنگ کرنے اور آرکٹ جیسی ویب سائٹس کو دیکھنے میں گزرتا ہے۔
بلاگنگ کیا خاک ہوگی؟
ابھی پاکستانیوں کو کم از کم پانچ سال مزید چاہییں کہ انھیں ٹیکنالوجی کا صحیح اندازہ ہوسکے۔

12 تبصرے:

  1. اگر آپ کی بات درست مان لی جائے تو پھر پاکستان میں بہت کم بلاگ ہونے چاہئیں مگر ایسا نہیں ہے۔ ہزاروں پاکستانی بلاگ موجود ہیں۔ مسئلہ اردو بلاگز کی کمی کا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. اور آپ بھی اس پرابلم کا حصہ ہیں۔ کیسے یہ ایک آدھ دن میں بتاتا ہوں۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. بالکل صحیح تجزیہ کیا ہے آپ نے، بلاگنگ کرنے والے ایسے ہی لوگ ہیں، ورنہ تو لوگ اس طرح کے روگ نہیں پالتے۔
    لاہور میں ایک دوست اپنی سائٹ چلاتا ہے، میں نے بلاگنگ کا مشرہ دیا تو جواب ملاکہ ،، بلاگ پر ویسے ہی یوزر کم آتے ہیں اور اس پہ اردو بلاگ، میرے پاس اس رولے کے لئے وقت نہیں''
    یعنی یہ بیکار لوگوں کا کام ہے۔ جیسے میں، آپ اور دوسرے احباب

    جواب دیںحذف کریں
  4. آاااہ۔۔۔۔۔۔۔۔! کیا دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا ہے۔۔۔ مجھے بھی کچھ لکھنا ہی پڑے گا۔۔۔۔۔! :)

    جواب دیںحذف کریں
  5. شاکر تمہاری بات صحیح ہے مگر یہ صورتحال اب کافی حد تک بدل رہی ہے جس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اب بلاگنگ کافی آسان ہوگئی ہے اور دلچسپ بھی ۔ یہ صورتحال آج سے ایک سال پہلے تک نہیں تھی۔ اس کے علاوہ ابھی بلاگنگ اور آسان اور دلچسپ بنانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آ‌سکیں۔

    اس کے علاوہ ابھی بھی غالب اکثریت کو نہ یہ پتہ ہے کہ کمپیوٹر پر اردو لکھی جا سکتی ہے نہ یہ پتہ ہے کہ بلاگنگ کیا ہے اور اردو میں ہو سکتی ہے کہ نہیں۔ میرے ڈیپارٹمنٹ میں چالیس سے زائد کمپیوٹر پروفیشنل ہیں اور چند لوگوں کو پتہ ہے کہ اردو لکھی جا سکتی ہے اور میں نے ہی بتایا ہے انہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. بڑی دکھ بھری داستان ہے اردو بلاگنگ کی ۔ میں نے رونا چاہا مگر رونا نہیں آیا ۔ میرا یہی مسئلہ ہے کہ جب رونا چاہتا ہوں تو رونا نہیں آتا اور جب رونا نہیں چاہتا تو اشک بہنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ ہو سکتا ہے کہ یہ پاگل پن کی نشانی ہو لیکن میں پاگل تو ہو سکتا ہوں مگر بیوقوف نہیں ہوں ۔
    آپ کی حوصلہ افزائی ضروری ہے یہ واقعی ہمت کی بات ہے کہ مالی کمزوری کے باوجود بلاگنگ کرتے ہیں ۔
    رہی ہماری قوم تو یہ دو کام جانتی ہے ۔ پیسہ کمانا اور بیکار گپ لگانا ۔ جس دن ان کو وقت کی قیمت کا احساس ہو گا اس دن سے بلاگز کھلنے شروع ہو جائیں گے اور چیٹ ہاؤس بند ہونے شروع ہو جائیں گے

    جواب دیںحذف کریں
  7. [...] دوسری چیزوں کا سہارا لینا پڑے۔۔۔۔۔! ویسے زکریا صاحب نے لکھا ہے کہ پاکستانی بلاگرز کم نہیں، لیکن اردو میں لکھنے والے [...]

    جواب دیںحذف کریں
  8. [...] محب نے اپنے بلاگ پر ہماری گفتگو کا ذکر کیا جسے پڑھ کر شاکر نے اس موضوع پر دو پوسٹس لکھیں اور عمار نے بھی اپنی [...]

    جواب دیںحذف کریں
  9. بھائی میں اردو بلاگ بنانا چاہتا ہوں برائے مہربانی مجھے بلاگ بنانا سکھادیں

    جواب دیںحذف کریں
  10. آپ ان سائٹس پر تشریف لے جاکر بلاگ بنا سکتے ہیں
    http://urdutech.net/
    http://wordpress.pk/
    بلاگنگ کے لیے مدد کی ضرورت ہو تو اردو ٹیک فورمز سے رجوع کریں۔
    http://urdutech.com/board/index.php
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں
  11. میں نے اردو ٹیک پر رجسڑیشن تو حاصل کر لی ہے لیکن آگے کی سیٹنگ نہیں آتی۔

    جواب دیںحذف کریں
  12. آپ نے سارے روابط کو نہیں دیکھا۔ اردو ٹیک فورمز پر جاتے تو آپ کو بلاگنگ کے بارے میں ٹیوٹوریل مل جاتے۔ یہ ربط دیکھیں۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔