منگل، 3 نومبر، 2009

بھارتی اسلحہ؟

ہمارے میڈیا کو شاید عادت ہوگئی ہے بغیر ثبوت کے دعوے کرنے کی اور ہمیں بھی شاید ان کی ہر بات پر آنکھ بند کرکے یقین کرلینے کی عادت ہوگئی ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ بھارت ہماری اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کررہا لیکن مجھے اس تصویر اور اس کے کیپشن پر اعتراض ہے۔ 
 
 
مجھے اصل میں اس تصویر میں "بھارتی اسلحے" کا کوئی ثبوت نظر نہیں آرہا۔ آپ کو آرہا ہے؟ اگر نہیں تو پھر اس تصویر کا کیپشن یہ کیوں دیا گیا ہے؟ صرف جذبات بھڑکانے کے لیے؟

9 تبصرے:

  1. بھارتی اسلحے پر کیا بڑا سا بھارتی پرچم بنا ہو گا ؟
    یا بڑا سے میڈ ان انڈیا لکھا ہو گا ؟
    یاہر گولی یا بمب کے اوپر بڑا سا بھگوان بنا ہو تب آپ اس بھارتی اسلحہ مانیں گے۔
    آپ کو اسلحہ کی کیا پہچان ہے جو آپ اس تصویر میں ثبوت ڈھونڈ رہے ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  2. جناب ۔ فوجی افسر تصویر دکھا کر جھوٹ نہیں بول سکتا کیونکہ بہت سے لوگ اسلحہ سے واقف ہوتے ہیں ۔ سینیئر صحافیوں مین کئی ریٹارڈ فوجی ہیں ۔ مثال کے طور پر ایاز امیر اور کامران شفیع

    جواب دیںحذف کریں
  3. جناب میرا مسئلہ اتنا ہے کہ ان گنہگار آنکھوں کو جو کچھ نظر آرہا ہے یہ سب کچھ شاید پاکستان میں بھی بن سکتا ہے۔ مشین گنیں اور راکٹ لانچر یہ اسلحہ ہے جو افغانستان کے مجاہدین اور اب طالبان ایک عرصے سے استعمال کررہے ہیں شاید روس کے خلاف جنگ کے وقت سے۔ جسے بھارتی اسلحہ کہا جارہا ہے اسے اسلحہ کہنا زیادہ بہتر تھا۔ باقی وڈوں کی پالیسی چاہے وہ کاں کو چٹا کردیں۔ ہم نے تو مان لینا ہے کاں چٹا ہوتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے بہت ضروری ہے کہ بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت دکھائیں جائیں ۔ دونوں ملکوں کی فوجوں کے پاس
    ایک دوسرے کا اتنا اسلحہ تو موجود ہی ہوگا کہ ایک دو چاندنیاں سجا سکیں اس لیے جعلی کام کرنے کی ضرورت نہیں بھارت بھی ایسی نمائشیں لگاتا رہتا ہے۔

    دوسرا رخ یہ کہ جو پاکستان کا دشمن اس کے لیے بھارت کی طرف سے نرم گوشہ اور امداد اچھنبے کی بات نہیں۔ طالبان کی پاکستان دشمنی اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ایسی صورت حال میں ان کے پاس بھارتی اسلحہ ہونا کچھ عجب نہیں۔ لیکن میڈیا جس طرح کہانیاں اور قصے سنا کر لوگوں کے جذبات کیش کرارہا ہے اس بابت آپ کی بات سے مکمل اتفاق ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. جب گولی یا بم لگتا ہے تو اسوقت بدروح کو اس چیز سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ اسلحہ کس ملک کا بنا تھا!

    جواب دیںحذف کریں
  6. بھارت میں‌تو کسی کو مچھر بھی کاٹ جائے تو اس کا الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے۔
    آپ کو اتنی سی بات پر ہی اعتراض‌ہو گیا۔ ہم تو اس انتظار میں‌تھےکہ کوئی ثبوت پیش کیا جائے کہ دہشت گردوں کی مدد انڈیا سے بھی ہو رہی ہے۔ پہلی بار کسی ذمہ دار شخص نے زبان کھولی اور آپ نے اعتراض‌جڑ دیا۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. محترمہ فائزہ اس سے پہلے بھی ذمہ داران اخبارات میں بیانات دیتے رہتے ہیں کہ بھارت دہشت گردوں کی مدد کررہا ہے۔ لیکن یہ سب بھی بیانات ہی ہوتے ہیں۔
    ویسے آپس کی بات ہے مجھے اس تصویر میں کوئی ذمہ دار نہیں آرہا۔ صرف ایک فوجی ہے جو دور سے اسلحہ دکھا رہا ہے۔ باقی کام اس تصویر کو چھاپنے والے نے کیا ہے۔ کیا خبر یہ رائے بھی اسی کی ہو۔
    افتخار صاحب فوج یہ تصاویر میڈیا کو جاری کرتی ہے خود کھینچ کے۔ چناچہ وہاں ہمارے ریٹائرڈ فوجی صحافی کچھ نہیں کرسکتے۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. یہ بھارتی اسلحہ ہی ہے اور آپ بھارتی ایجنٹ ہیں..

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔