جمعرات، 6 ستمبر، 2007

ورڈپریس 2.3 بی ٹا اور اشتہارات

نبیل بھائی نے کل جب یہ واضح کیا کہ محفل پر اشہتار ایسے ہی چل رہے ہیں تو ہم نے بھی اپنے بلاگ پر ایڈسینس کا کوڈ گھسیڑ ڈالا۔ اشتہار تو آرہے ہیں لیکن کچھ نامعقول قسم کے اشتہارات بھی ہیں۔ ان کا سادہ حل یہ ہے کہ کی ورڈز ٹھیک ہوں۔ اب اردو والے کہاں سے کی ورڈز لائیں؟


لیکن ورڈپریس 2.3 ایک نئی سہولت لے کر آرہا ہے۔ اسی میں ٹیگ لگانے کی سہولت بھی موجود ہے۔ اور میرا خیال ہے یہ انگریزی ٹیگ اگر پوسٹ کے ساتھ نمودار ہوں تو بغیر کسی غیر قانونیت اور دشواری کے یہ کی ورڈز کا کام کریں گے۔ اس طرح اشتہارات کی ٹارگٹنگ اچھی ہوسکے گی۔

8 تبصرے:

  1. ٹیگز تو آپ ابھی بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ بصورت کٹیگریز۔ ہر کٹیگری کا ایک سلگ ٹیکسٹ ہوتا ہے۔ جو کی ورڈ کا کام دے سکتا ہے۔ اس کے لئے آپ کو انگریزی الفاظ شامل کرنے کی ضرورت نہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنے بلاگ ٹیمپلیٹ میں‌ کی ورڈ‌ کا میٹا ٹیگ بھی شامل کرسکتے ہیں۔ جس میں‌ اگر آپ اردو اور پاکستان کے اردو کی ورڈز ڈالیں‌ تو آپ کے بلاگ پر اردو اشتہار بھی نمودار ہونگے جیسا کہ آج کل چند جگہوں پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. کچھ کراچی او- ایس کی بھی خبر ہے؟
    اگر نہیں‌تو مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل روابط پر جائیں:
    http://www.linuxpakistan.net/forum/viewtopic.php?p=36779#36779
    http://208.77.100.249/index.html

    جواب دیںحذف کریں
  3. جی دیکھا ہے جناب۔
    اچھی کوشش ہے۔ لیکن آپ کو تو پتا ہے ہم اردو کو ہی لفٹ کرواتے ہیں۔ یہ تو ان ہزاروں ڈسٹروز کی طرح ہیں جو انٹرنیٹ پر بے نام و نشان پڑی ہیں۔ لینکس پاکستان نے پاکستان میں لینکس پھیلانے کی جتنی کوششیں کی ہیں وہ بھی میرے علم میں ہیں۔ کراچی کے دوست بتاتے ہیں کہ انھیں کئی بار سی ڈی تک نہیں مل سکی۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. نعمان سلگ والی بات آپ نے اچھی بتائی۔ میٹا کا ٹیگ لگتا ہے مجھے شامل کرنا ہی پڑے گا۔ اور پھر قدیر کا فارمولا ڈال دو جو سامنے آئے۔ یعنی صفحے کو کی ورڈز کا کباڑخانہ بنا ڈالو۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. شاکر وہ کی ورڈز والا قصہ پرانا ہوا ۔ میں تو کافی عرصے سے یہی سلگ والا کام کر رہا ہوں :P

    جواب دیںحذف کریں
  6. اچھی بات ہے۔ میں بھی زمروں کے ساتھ یہی سلوک کرتا ہوں۔ ساتھ میں ٹیگ آگئے اور اور بہتر ہوجائے گا کام۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. سلام
    شروع میں جو ایڈز ہوتے ہیں وہ پیج سے مطابقت نہیں رکھتے۔ اس کے کچھ دیر بعد جب سپائیڈرز پیج سے کی ورڈز لے جاتے ہیں تب بھی مطابقت کے اشتہارات نظر آتے ہیں۔ورنہ پبلک سروس کے ایڈز ؔتے ہیں۔
    میں ایڈسینس کے کچھ نئے فیچرز پر کام کر رہا ہوں۔ جیسے ہی اس کو سمجھ سکا پبلک کر دونگا۔
    میرے ذاتی خیال میں ٹیگ ضرور استعمال کریں۔ اس پر اگر آپ کو یاد ہو محفل پر میں نے ڈیٹیل سے لکھا تھا کہ کیسے پوسٹ میں سے ہی ٹیگز نکالے جا سکتے ہیں۔ جس سے ہر صفحہ پر اس کی مناسبت سے اشتہارات آئیں گیں۔
    گوگل اشتہار کو ہیڈر سے چپکنے سے روکیں ساتھ مین اس کو درمیان میں کر دیں۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں
  8. شکریہ میں‌ اس کو دیکھتا ہوں۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔