ہفتہ، 22 ستمبر، 2007

ورڈپریس 2.3 سوموار کو آرہا ہے

ورڈپریس 2.3 سوموار کو جاری کیا جارہا ہے۔ اس ورژن میں ٹیگز کی سپورٹ بھی شامل ہوگی۔ نئے ورژن میں شامل ٹیگز کے فیچر کو پرانے تھیمز میں شامل کرنے کے لیے ایک عدد ٹیوٹوریل انشاءاللہ اسی دن بلاگ پر پیش کردیا جائے گا۔

4 تبصرے:

  1. یہ آپ جاری کر رہے ہیں یا کہ ورڈپریس والے ؟ میں اسلئے پوچھ رہا ہوں کہ میرا بلاگ ورڈپریس پر ہے ۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. زبردست۔ سوموار اور ٹیوٹوریل کا بے چینی سے انتظار ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. یہ ورڈپریس والے ہی جاری کررہے ہیں۔ اس میں ایک نیا فیچر ہے ٹیگز کا۔ پرانے تھیمز جیسے سائیڈ بار میں زمرے ہیں اسی طرح‌ ٹیگ بھی نظر آنے چاہییں۔ لیکن پرانے تھیمز میں چونکہ یہ فنکشن نہیں‌ ہوگا اس کے لیے چھوٹا سا کوڈ تھیم کی ایک دو فائلوں میں شامل کرنا پڑے گا پھر ٹیگز بھی نظر آئیں گے۔ میں اس سلسلے میں ایک رہنما سبق لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
    آپ کا بلاگ ورڈپریس پر ہے۔ لیکن ورڈپریس ڈاٹ‌ کوم والے تھیمز کو مدون کرنے کی سہولت نہیں‌ دیتے۔ اس لیے آپ یہ نہیں کرسکیں‌ گے۔ لیکن یہ امید ہے کہ ورڈپریس ڈاٹ کوم والے خود ہی یہ کا‌م اپگریڈ سے کردیں۔ اس طرح‌ اس ویب سائٹ کے تمام یوزر نہ صرف نئے ورژن پر آجائیں‌ گے بلکہ ٹیگز بھی استعمال کرسکیں گے۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں
  4. بڑی مہربانی افضل صاحب۔ انشاءاللہ ورڈپریس کے ساتھ ہی آپ کا تھیم بھی اپگریڈ ہوجائے گا۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔