جمعرات، 6 ستمبر، 2007

واہ رے منصف تیری منصفی

یہ فورمز پاکستان کے نام پر بنے ہیں۔ فورمز کا نام بھی فورمز ڈاٹ کوم ڈاٹ پی کے  ہے۔ لیکن ان کے کام دیکھیے۔


محمد علی مکی واویلا مچا رہے ہیں کہ ان کے فورم سے مواد چوری کرکرکے بغیر حوالہ دیے ان کے فورم پر ڈالا جارہا ہے اور جواب آتا ہے کہ اچھی چیز جہاں سے ملے لے لو۔ اچھی ڈھٹائی ہے بھئی۔۔۔۔



یہ ہمارا ہی خاصہ ہے کہ ڈھٹائی ہم پر آکر ختم ہے۔

16 تبصرے:

  1. شاکر صاحب ڈھٹائی تو ان سے سیکھنی چاہیے.. حالانکہ سب کچھ روزِ روشن کی طرح عیاں ہے پھر بھی کہتے ہیں کہ چور سے پوچھیں گے.. جیسے وہ اعتراف کر لے گا..!؟ حالانکm جیسا کہ آپ نے کہاں انٹرنیٹ پر کچھ بھی چھپا نہیں.. موضوعات کی تاریخیں گواہ ہیں اس بات کی پھر بھی ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں.. اب اس بدیانتی پر کیا کہیے..

    بہر حال میں اتنی آسانی سے انہیں چوڑنے والا نہیں ہوں.. امید ہے آپ میرا ساتھ اسی طرح دیتے رہیں گے.. آپ کا بہت بہت شکریہ...

    جواب دیںحذف کریں
  2. محترم جناب شاکر قادری صاحب۔

    ایک اچھے اور معزز شخص کو زیب نہیں‌دیتا کہ وہ بغیر تحقیق کے کسی بات کو اگے پھیلائے۔ اپ نے جو پوسٹ کی ہے اس کا حوالہ بھی یہاں پر دیں اور جو جواب دیا گیا ہے اس کا حوالہ بھی۔
    http://forums.com.pk/showthread.php?t=4655 صرف اپکی سہولت کے لیے۔

    والسلام

    جواب دیںحذف کریں
  3. جناب یہ باتحقیق چیز ہی ہے۔ باقی ہم آپ کی منصفی کے اب بھی منتظر ہیں۔ دیکھتے ہیں‌ آپ کے رکن کب تشریف لاتے ہیں اور صفائی دیتے ہیں‌۔
    تصحیح:‌ میرا نام محمد شاکر عزیز ہے اور فورمز پر دوست کی عرفیت سے جانا جاتا ہوں۔
    شاکر القادری میرے ہم نام اور محترم شخصیت القلم فورمز چلاتے ہیں‌ اور ان کا تعلق اٹک سے ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. میرے محترم نے جو جوابات وہاں دئیے ہیں وہ مجھے فورم ایڈمن سے زیادہ کسی ڈپلومیٹ کے بیانات لگتے ہیں۔ یہ کیا جائے گا وہ کیا جائے گا۔ رکن آجائے۔ اور ان کے رکن صاحب ہی راؤنڈ دی ورلڈ‌ پر نکلے ہوئے ہیں شاید۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. جناب میں ابھی عبدالدقوس بھائی کو حاضر کرتا ہوں فورمز پر اور وہ جواب دیں گے میرے وہ قریبی شناسا ہیں انشا اللہ وہ اس موضوع کا درست جواب دیں گے

    جواب دیںحذف کریں
  6. محترم سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ہوچکا ہے.. آپ نے تاخیر کردی..

    جواب دیںحذف کریں
  7. قابل قدرقبلہ و کعبہ روحانی استاد محترم جناب حضرت جناب محمد علی مکی دامن براکتہم
    اسلام علیکم۔

    حضرت گستاخی معاف۔ بندہ آپ کو قابل قدر قابل صدر احترام سجمھتا ہے۔ اگر آپ کو میری کوئی بات بری لگی ہو تو فدوی جناب سے معافی کا خواست گار ہے، حضور میں نے سنا تھا کہ استاد باپ کی مانند شفیق ہوتا ہے لیکن اپ نے میرے پرخچے اڑا دیئے ہیں، خیر فدوی کو اس کا بھی دکھ نہی اور ہونا بھی نہیں چاہیے، میں‌ طالبعلم ہوں اور کو انٹرنیٹ میں‌استعمال کرتا ہوں وہ کافی مہنگا پڑتا ہے اس لیے گزشتہ 3 دن سے فدوی کا انٹرنیٹ سے رابطہ نا تھا۔ اس دوران مجھ سے زبیر صاحب، محترم عدنان صاحب اور جناب منتظمین نے رابط قائم کرنے کی کوشش کی لیکن مسئلہ پھر سے سنگین تھا کہ فدوی طالبعلم ہے اس لیے موبائل جو کہ گزشتہ 2 ماہ سے خراب پڑا ہوا ہے اس کو ٹھیک نہیں‌کروا سکا اور اس لیے تمام حضرات کی کوشش راہگان رہی۔ آج بروز 9 ستمبر کو بندہ آن لائن آیا تو جناب محترم جناب محمد علی مکی صاحب کو سیخ پا پایا اور پھر بالاآخر ہمت اکھٹی کی اور اس کا جواب دینے کے لیے اور حضور سے معافی کی درخواست کے لیے حاضر ہو گیا۔ دراصل میں نے کہیں بھی اپنی پوسٹ میں یہ نہیں لکھا کہ یہ میری زاتی ہیں اور جناب محترم گستاخی معاف یہ آپ کی بھی نہیں‌ہیں لیکن میں اس موضوع کو زیر بحث نہیں لانا چاہتا کیوں کہ آپ جو بھی ہیں جہاں‌بھی ہیں‌جب ہم نے آپ کو اپنا استاد مانا ہوا ہے تو پھر بات ختم۔ بندہ آپ کو سامنے گوشگزار ہے اب آپ کی مرضی کہ ہم کو سزا دیتے ہیں یا کہ جزا ہم تو آپ کی طرف سے دی گئی سزا بھی قبول ہے کیوں‌کہ ہم نے سنا ہے کہ جو استاد کی مار نہیں جھیل سکتا اس کو زمانے کی مار جھیلنا پڑتی ہے اور ہم میں اتنی ہمت نہیں کہ زمانے سے پنگا لیں۔

    والسلام
    اک گستاخ لیکن معافی کا طلب گار

    نوٹ اس ہنگامی آن لائن کا سارا سہرا میرے دوست عبیداللہ جو جاتا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  8. جناب شاکر صاحب۔ جب کہ یہ مسلہ حل کیا جا چکا ہے اور آپ نے ہمارا انصاف بھی دیکھ لیا ہے تو اپ کا ایک اخلاقی فرض بنتا تھا کہ اپ اس بلاگ کو بھی حسب اصول اپڈیٹ کرتے۔ اگر اپ بلاگ اشائع کرنے کے بعد اس بلاگ اور مسلے کو بھول گئے ہیں‌تو اپ کے لیے لنک حاضر ہے۔
    http://forums.com.pk/showthread.php?p=25832#post25832

    والسلام

    جواب دیںحذف کریں
  9. آپ نے نشاندہی کردی میں اسے مناسب سمجھتا ہوں‌۔
    عبد القدوس صاحب طالب علم ہونا تو اور ذمہ دار کردیتا ہے۔ امید ہے آپ آئندہ ایسی کوئی بھی چیز حوالے کے ساتھ پیش کریں۔
    بلاگ پر تشریف آوری کا شکریہ۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں
  10. براہ کرم اس کو ملاحظہ فرمائیں
    http://forums.com.pk/showthread.php?t=4712

    جواب دیںحذف کریں
  11. عبدالقدوس آپ سمجھدار اور باشعور ہیں۔ ان روابط کی کاپی پیسٹ سے اب کچھ نہیں ہونے والا جو ہونا تھا ہوگیا۔ جب آپ کی محنت کوئی چرائے گا تب میں آپ سے آپ کے احساسات پوچھوں گا۔ تخلیق اولاد کی مانند ہوتی ہے، مضمون لکھنا خالہ جی کا واڑہ نہیں۔ اور لینکس پر جتنا کام محمد علی مکی نے کیا ہے وہ ان کے فورم سے عیاں ہے۔
    یہ سب کچھ جینوئن ہے۔ اب آپ کے فورم والے اگر اس پر شک کرنے لگیں تو ان کی بصیرت اور بصارت پر شک کرنے ک علاوہ میں کیا کرسکتا ہوں۔
    میں پھر وہی بات دوہراؤں گا کہ اگلی بار جب کہیں سے علم حاصل کریں تو صاحب علم جس نے اپنا پسینہ اس دو صفحے کے علم میں‌ سمویا ہے کا ضرور ذکر خیر آخر میں کردیں تاکہ سند رہے اور کسی قسم کےشک و شبہے والی بات ہی نہ رہے۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں
  12. السلام علیکم
    شاکر بھائی میں‌آپ کی بات سے متفق ہوں میں نے محترم قبلہ مکی صاحب کے لینکس کے مضامین تو نہیں شائع کیے میں‌نے صرف سافٹ وئیر کا رویو ڈالا تھا جو کی قبلہ کی بھی میراث نہیں ہے خیر جو بھی ہے۔ میں‌نے جناب من جناب نبیل اور مکی محترم کے مشن کو آگے لے جانے کے لیے ایک غلطی کی اور اس کا میرے ساتھ یہ سلوک خیر میں نے ہھر بھی برا نہیں مانا اور میں اس کا مطلب سمجھ گیا ہوں اس سلسلے میں قبلہ محترم نبیل صاحب کی رائے اور مکی صاحب کی رائے میں دیکھنے میں تضاد پایا خیر جو بھی ہو چکا غلط ہوا میری نیت صاف تھی اور صاف ہے اس لیے جب مجھے فورم کے منتظم کی سیٹ سے ہٹایا گیا تو میں نے کوئی اعتراض نہیں کیا میں نے یہ معاملہ محترم مکی صا حب کی نظر کیا۔ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ جو بھی ہوتا ہے اچھے کے لیے ہی ہوتا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  13. میرے عزیز سافٹویر قبلہ کی میراث نہیں لیکن ریویو انھیں کی میراث ہے۔ آپ پھر بھول رہے ہیں کہ یہ سب نکلا انھیں کے قلم سے ہے۔
    آپ مشن کو آگے لے جائیں لیکن حوالہ دے دیا کریں۔ بس اتنی گزارش ہے۔ ہم آپ کو نہیں روکتے۔ آپ کو یہاں سے بھی مضمون کاپی کرنے کی اجازت ہے بس اس بلاگ کا حوالہ دے دیجیے گا۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں
  14. شکریہ شاکر بھائی

    لیکن میں ابھی تک یہ نہیں سجمھ پایا کہ حضرت قبلہ مکی صاحب نے مجھے معاف کیا ہے کہ نہیں ؟؟

    آپ نے گزارشت ہے کہ زرا دریافت فرمائیں اور اگر قبلہ نے معافی عام کا اعلان کیا ہے تو پھر بھی اور اگر نہیں تو پھر بھی براہ کرم مجھے مطلع فرمائیں

    جواب دیںحذف کریں
  15. یہ تو آپ انھیں ہی پوچھ لیں‌ذ پ کرکے اردو کوڈرز پر۔

    جواب دیںحذف کریں
  16. اچھا چلیں‌میں‌ ہمت کرتا ہوں

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔