بدھ، 10 اکتوبر، 2007

دوسال

میرے بلاگ کی پہلی پوسٹ پر 9 اکتوبر 2005 کی تاریخ درج ہے. بلاگ سپاٹ پر میں نے اکتوبر 2005  کے زلزلے کے ایک دن بعد پہلی پوسٹ لکھی تھی۔ اس کے بعد کبھی لکھا کبھی نہ لکھا اور پھر اسے ورڈپریس پر منتقل کرلیا۔ دوسال۔۔۔


پتا نہیں ان دوسالوں میں مَیں نے کچھ اچھا کام بھی کیا ہے یا نہیں۔ لیکن مجھے اتنا احساس ہے کہ اردو بلاگنگ نے مجھے شعور بخشا۔ میں آج اگر بلاگنگ کرتا ہوں، یا ویب کے بارے میں میرے پاس کچھ علم ہے تو یہ میرے ان احباب کی کرم فرمائی ہے جو اردو محفل پر اور اردو بلاگنگ کی دنیا میں موجود ہیں۔


ان سب کا شکریہ جنھوں نے مجھے بلاگ شروع کرنے میں مدد دی، قدیر رانا، نبیل نقوی، زکریا اجمل اور محفل کے سارے دوست۔ ان سب کا شکریہ جن کے تبصروں اور حوصلہ افزائی نے مجھے مہمیز کیا کہ میں بھی لکھ سکتا ہوں۔

7 تبصرے:

  1. شاکر میری طرف سے مبارکباد قبول فرمائیے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. بہت خوبصورت اور جاندار بلاگ ہے آپ کا، میری طرف سے دو سال مکمل کرنے پر بہت بہت مبارک باد

    جواب دیںحذف کریں
  3. بہت شکریہ آپ احباب کا۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. بلاگ کی سالگرہ مبارک

    جواب دیںحذف کریں
  5. میرے بلاگ کی سالگرہ بھی قریب آرہی ہے ہم دونوں‌ نے تقریبا ساتھ ہی بلاگنگ شروع کی لیکن تم مجھ سے کچھ دن بڑے ہو۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. ہاہاہاہاہاہا
    میرے خیال سے تو آپ کا بلاگ مجھ سے بڑا ہے۔ لیکن یہ تو چھوٹا نکلا۔ :D

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔