بدھ، 10 اکتوبر، 2007

نادرا کیاسک ہمارا تجربہ

ہماری حکومت کی آئی ٹی کمپنی نادرا نئے نئے "سٹیپ دکھاتی" رہتی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے اس نے نادرا کیاسک کے نام سے نئی سروس شروع کی ہے۔ شناختی کارڈ کی تصدیق کروائیں، بل جمع کروائیں، موبائل فون کارڈ لیں۔ آج ہم نے بینک میں کھاتہ کھلوانا تھا لیکن اس کے لیے اب گواہی کی بجائے نادرا سے شناختی کارڈ کی تصدیق کروانا پڑتی ہے۔ ہمارے ساتھ والے محلے میں ایک کیاسک مشین نصب کی گئی ہے کچھ عرصہ پہلے۔ وہاں گئے تو  وہاں بیٹھے بابا جی بولے بھئی یہ تو تصدیق کا کام نہیں کرتی۔ کئی دن سے خراب ہے ٹھیک کرنے والے آتے ہی نہیں۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ اکبر چوک چلا جاؤں وہاں بھی ایک مشین ہے۔ میں نے سوچا چلو شہر چلتے ہیں یونیورسٹی سے بھی ہولیں گے اور یہ کام بھی ہوجائے گا۔ یونیورسٹی سے واپسی پر پہلے نادرا کے رجسٹریشن سنٹر گیا وہاں سے پتا چلا کہ وہ تو پیچھے ہے جہاں سے آیا ہوں۔ چناچہ پیدل مارچ کرکے واپس امین پور بازار آیا (فیصل آباد کے آٹھ بازاروں میں سے ایک)، پوچھ پاچھ کر اس دوکان پر پہنچا وہاں پہلے ہی پانچ چھ بندے بیٹھے ہوئے تھے بیماران کیاسک۔ کوئی بل جمع کروانے آیا تھا اور کوئی شناختی کارڈ کی تصدیق کروانے۔ لیکن مشین کا پرنٹر ہی کام نہیں کررہا تھا۔ آخر بیس پچیس منٹ بیٹھ کر میں لوٹ آیا۔  اب کل دوبارہ اکبر چوک جاکر ٹرائی کروں گا اگر وہ میرے جانے سے پہلے خراب نہ ہوگئی تو۔


ہماری یہ بڑی گندی عادت ہے کہ سکیم شروع کردیتے ہیں پھر اس کو چلانا اور اس کی دیکھ بھال کا کوئی مربوط اور منظم نظام نہیں ہوتا۔ بس سروس سے لے کر کیاسک تک یہی حال ہے۔

7 تبصرے:

  1. بس جی! کیا کریں۔ آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ وہ تو چلیں مشین تھی، خراب ہوگئی۔ ہم نے شناختی کارڈ بنانے کے مرحلے میں وہاں کمپیوٹر آپریٹرز کو ایسی ایسی حماقتیں کرتے دیکھا ہے جیسے کوئی اسکول کا بچہ کام کررہا ہو۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. میرا خیال ہے کہ ابھی کیاسک پرشناختی کارڈ کی تصدیق نہیں کی جاتی ۔
    میں پچھلے سال سے اپنے تمام بل کیاسک پر ہی جمع کروا رہا ہوں ۔ مجھے تو یہ سروس پسند آئی ہے ۔ ادھر تو کوئی خرابی نہیں ہے ۔

    اپنی بلاگ رول می میرے بلاگ کا یو آر ایل اپ ڈیٹ کر دو
    http://urdublog.blogspot.com

    جواب دیںحذف کریں
  3. یہ کام شروع ہوچکا ہے۔ بینک اکاؤنٹ کے لیے تصدیق لازمی ہے کیاسک سے۔
    یہ اپنا بلاگ کہاں لے گئے ہو۔ پرانی پوسٹس کا کیا ہوگا۔
    عجیب بندے ہو یار لوگ بلاگ سپاٹ سے بھاگ رہے ہیں تم واپس جارہے ہو۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. بس یار حماقت کی کوئی وجہ نہیں ہوتی
    :P

    جواب دیںحذف کریں
  5. نادرا کیاسک لاجواب سروس ہے۔ خود میں نے بھی یہاں ڈی جی خان میں اس کی فرنچائز لی ہوئی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. جی یہ اچھا روزگار دے دیتی ہے۔ ای بل سسٹم نے اس کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔ ورنہ پچاس روپے کی تصدیق تو کھلی قذاقی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. نادرا کیاسک کی منی برانچ کیسے بنائی جا سکتی
    اسکی سیکورٹی فیس کیا ہے اور کون سے ڈاکومنٹ درکار ہوں گے
    کیا کوئی بھائی رہنمائی کر سکتا ہے

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔