پیر، 3 دسمبر، 2007

پی ٹی سی ایل کا پاکستان پیکج


ملک کی پرائیویٹ شدہ قومی فون کمپنی نے ایک نیا پیکج شروع کیا ہے۔ سرکاری چینل کے ساتھ ساتھ دوسرے چینلز پر بھی یہ مشہوری بڑے زوروشور سے آرہی ہے کہ اب پورے پاکستان میں لامحدود وقت کے لیے کال کریں۔ لیکن ان کی ویب سائٹ پر تشریف لے جائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ اس میں‌ کتنا جھوٹ ملا کر بول رہے ہیں۔
    پہلی چیز کہ یہ مفت نہیں ہے صارف کو اس کے لیے ماہانہ 200 روپیہ (ایک روپیہ کم کرلیں) علاوہ ٹیکس ادا کرنا پڑیں گے
    یہ وقت لامحدود نہیں ہے صرف پانچ ہزار منٹ ہیں۔
    یہ لوکل کالز پر لاگو نہیں ہوگا۔ یعنی اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے رشتے دار بیرونی شہروں میں‌ ہوں۔
    َ

    سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ آپ پر یہ سروس زبردستی لگا دی گئی ہے۔ یعنی اگر استعمال نہیں کرنی تو اسے ڈی ایکٹیویٹ کرواؤ


    غضب خدا کا ہونا تو یہ چاہیے تھا جو کوئی چاہتا اسے ایکٹیویٹ کروا لیتا لیکن ان کی منطق ہی نرالی ہے۔ کوئی ان کے باپ کا نوکر ہے جو فون کرکر کے اس کو ڈی ایکٹیویٹ کرواتا پھرے۔

سب سے بڑا نقصان ان بے چاروں کو ہے جنھیں پتا ہی نہیں کہ انھیں‌ ہر ماہ اضافی بل پڑنا شروع ہوگیا ہے۔ چاہے وہ اسے استعمال کریں یا نہ کریں۔ دیہات کے سیدھے سادھے پی ٹی سی ایل صارفین کی تو واٹ لگ گئی۔ آپ بھی اگر اس زبردستی کے ڈھول سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں تو 1236 پر کال کرکے اسے ختم کروائیے۔
اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی اس کے بارے میں آگاہی دیجیے تاکہ اگر لوگ نہ اسے استعمال نہ کرنا چاہیں تو اس زبردستی کے ڈھول کو اتار پھینکیں۔
اس ملک کا باوا آدم ہی نرالا ہے۔ عجیب لوگ ہیں اور عجیب حکومت ہے جس کو ذرا بھی خیال نہیں کہ کیا ہورہا ہے۔ پی ٹی اے والے کہاں سوئے پڑے ہیں۔

27 تبصرے:

  1. آپ آج کل کافی جذباتی نہیں ہو رہے؟
    چلیں اگر آپ فون کریں تو براہ کرم پوچھیں کیا اس میں لوکل بھی شامل ہے یا لوکل کال چارجز الگ سے ہونگے؟
    جلد یا بدیر فکسڑ پلانز متعارف ہو جإیں گیں۔ یعنی اگر لوکل لینا ہے تو ہر ماہ اتنے دو اگر لانگ ڈسٹنٹ ایڈ کرنا ہے تو اوپر اتنے دو۔
    ویسے 5000 ہزار منٹس کا مطلب ہے دس ہزار روپوں کی جگہ صرف دو سو روپے ادا کرنا۔ کیونکہ اس وقت لانگ ڈسٹنگ کال دو روپے فی منٹ ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. میں جذباتی نہیں ہورہا۔ یہ اصول کی بات ہے۔ جب ایک بندے نے سروس ہی نہیں‌ لینی تو اس پر کیوں یہ مسلط کی جارہی ہے۔ یہ تو کھلی زبردستی ہے۔ جب یہ فکسڈ‌ پلانز آئیں گے تب دیکھا جائے گا۔ لیکن میرے جیسے غریب غرباء بھی یہاں موجود ہیں جو ہر ماہ پیسہ پیسہ کرکے جوڑتے ہیں‌ تاکہ بل ادا کیے جاسکیں۔ اس سروس سے الٹا یہ ضرور ہوگا کہ لوگ اپنے گھروں میں‌ موجود اس نام نہاد کنکشن کو ہی کٹوا دیں گے۔ پہلے ہی 250 روپے لائن رینٹ‌کے کھاتے میں‌ بھرا جارہا ہے اوپر سے 250 روپے اس کے بن جائیں‌ گے۔
    پانچ سو روپے کوئی مفت میں‌ کیوں بھرے؟

    جواب دیںحذف کریں
  3. میں‌ نے مفت کی بات اس لیے کی ہے کہ پی ٹی سی ایل کو کم از کم ہمارے قرب وجوار میں‌ دور دراز کی کالز کے لیے ہرگز استعمال نہیں‌ کیا جاتا۔ کوشش کی جاتی ہے کہ موبائل پر ہی بات ہوجائے۔ ایک اور بات یہاں ہر شخص کے پاس موبائل ہے میرے گھر میں‌ تین موبائل ہیں اور سچی بتاؤں ہم اس نام نہاد کنکشن کو جو کئی بار مہینوں‌ بند رہتا ہے ہفتے میں ایک آدھ کال کرنے کے لیے ہی استعمال کرتے ہیں‌۔ کالز کا بل 200 اور لائن رینٹ 250 کل ملا کر 500 ہوجاتا ہے۔ اور اب 250 یہ ملا لیں۔ 750 پلس کا بل بن جائے گا۔۔ یعنی موج ماحول

    جواب دیںحذف کریں
  4. پی۔ٹی۔سی۔ایل کی تھکی ہوئی سروس سے اکثر لوگ پریشان ہی ہیں۔۔۔ لینڈ لائنز یا تو خراب پڑی رہتی ہیں یا لائن میں اتنا شور ہوتا ہے کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی۔۔۔۔ یہ پیکج تو خیر ان گدھوں نے زبردستی مسلط کردیا تھا۔۔۔ میں نے بھی کل ہی غیر موثر کروایا۔۔۔ راج ہے جی ان کا۔۔۔۔۔ موج کریں۔
    لوگوں کو لوکل کالز کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے لیکن پیکج دیا جارہا ہے بیرون شہر کالز کا۔۔۔۔۔۔۔ ترقی کا سفر۔۔۔ قدم بقدم! ;)

    جواب دیںحذف کریں
  5. یہ بات تو واقعی بڑی عجیب ہے کہ اس میں لوکل کالز شامل نہیں ہوں گی ۔ ہم تو دوسرے شہروں کی کالز موبائل فون سے کرتے ہیں کیونکہ وارد سے پی ٹی سی ایل لوکل ہو یا دوسرا شہر ٹیکس شامل کر کے 2 روپے 22 پیسے فی منٹ ہے جبکہ پی ٹی سی ایل سے پی ٹی سی ایل ٹیکس شامل کر کے 2 روپے 30 پیسے فی منٹ ہوتا ہے ۔ میں نے پی ٹی سی ایل کے متعلقہ آفیسر کو وضاحت کرنے کیلئے ای میل بھیجی ہے ۔ دیکھتے ہیں کیا جواب آتا ہے ۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. خوب، اچھا لکھا ہے، میں کل ہی اشتہار دیکھ کر اس پر لکھنے لگا تھا مگر ازلی سستی آڑے آ گئی۔ بہرحال یہ پی ٹی سی ایل کی بہت بڑی زیادتی ہے۔ وائس میجنگ کی طرح اس نے یہ پیکیج بھی زبردستی پاکستانی قوم پر مسلط کر دیا، اگر اسی وقت اس پر کوئی ایکشن لیا جاتا تو پی ٹی سی ایل دوبارہ سے ایسی حرکت نہیں کرتی۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. لوکل کالز کی ان میں‌ شمولیت کے سلسلے میں مجھے شک ہورہا ہے۔
    اجمل صاحب اس سلسلے میں‌کنفرم کیجیے گا۔ میرے لیے پھر بھی یہ سروس بے کار ہے۔ اور مجھے تاؤ اس بات پر ہے کہ ہر یوزر پر یہ اپنی سروس مسلط کیوں کررہے ہیں۔ جبکہ موبائل کمپنیز درخواست پر سروس جاری کرتی ہیں اور پیسے بھی کاٹتی ہیں۔ تو یہ بھی کوئی ایسا سلسلہ رکھ سکتے ہیں۔ اکثر لوگوں نے تو صرف سننے کے لیے رکھا ہوا ہے۔ میرے لائبریرین کے پاس فکسڈ لائن ہے اس کی دوکان پر لیکن صرف ممبران کی کالز سننے کے لیے۔ وہ تو بےچارہ مارا گیا ایسے میں‌ مفت کے 250 روپے۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. شاکر بھائی آپ نے یہ دیکھا ہے؟؟

    Q11. Why has PTCL subscribed me to this package and not given me an option to decide?
    A11. This package is PTCL’s gift to all its subscribers and is in effect a price decrease for NWD rates and hence PTCL wants all its customers to try it. However, if you want you have the option to de-activate this package.

    جواب دیںحذف کریں
  9. دیکھو بھائی یہ ایف اے کیوز ہر کوئی نہیں پڑھتا۔ میں‌ نے اوپر بھی وہی بات کی ہے اور اب بھی کررہا ہوں۔ پاکستان کی آدھے سے زیادہ آبادی جو پی ٹی سی ایل استعمال کرتی ہے وہ انٹرنیٹ یوز نہیں کرتی۔ اور باقی کسی بھی جگہ اتنی تفصیل سے یہ ایف اے کیوز مہیا نہیں کیے انھوں نے بدقسمتی سے۔ چناچہ ایک بڑا طبقہ یہ ہی نہیں‌ جانتا کہ یہ سروس کیا بلا ہے اور اس کے مقاصد کیا ہیں۔ ٹی وی پر ایک خوشنما ایڈ چلادینا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ پی ٹی سی ایل پہلے اس طرح‌ کی سروسز صارفین پر زبردستی تھوپ چکی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ پرائیویٹائز ہونے کے بعد اس کی آنکھیں طوطے کی طرح پھر گئی ہیں۔ انٹرنیٹ کمپنیز تک کو اس سے بے شمار شکایات ہیں اور وہ کورٹ میں جانے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔ پی ٹی اے ہے کہ اپنی ہی دنیا میں مست ہے۔ سال میں ایک بار یہ موبائل فون کمپنیوں کی کال سروس کا سروے کروا کے اور اس کے نتائج اخبارات میں شائع کروا کے بری ہوجاتے ہیں۔
    بات پھر اصول کی آجاتی ہے۔ کہ جب کسی کو چاہیے ہی نہیں‌ تو کیوں مسلط کی جارہی ہے۔ یہ کیسی کسٹمر شپ ہے۔
    What the HELL this is

    جواب دیںحذف کریں
  10. یعنی عربی سرکار نے چارج لیتے ہی لوٹںا شروع کر دیا۔ ہمارے آٍفس کا غیرفعال کرنا ہے لیکن 1236 ہر وقت ”مصروف“ ہی رہتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  11. جی میں بھی کئی ٹرائز کرچکا ہوں مصروف ہی رہتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  12. ارے بھائی شاکر !

    میرے گھر میں پی ٹی سی ایل وائرلیس ہے (وی فون)؟ اللہ آپ کا بھلا کرے کیا یہ سروس اس پر ایکٹیویٹ کردی گئی ہے ۔ میں نے ویب سائٹ پر تلاش کیا لیکن کوئی معلومات دستیاب نہ ہوسکیں ، کل شائد ان کو ای میل کر دوں بہرحال اگر کسی کے علم میں بھی تو بتادییجئے ۔

    جواب دیںحذف کریں
  13. وقار بھائی یہ سروس وی فون کے لیے نہیں ہے۔

    امکان قوی ہے کہ اگر آپ پوسٹ پیڈ یعنی ماہانہ بل کے صارف ہیں پھر آپ پر بھی یہ جرم عائد ہے

    جواب دیںحذف کریں
  14. ساجد بھائی عربی نہیں ایسا کر سکتے ۔ کیوں‌کہ ان کے پاس اتنا شاطر دماغ نہیں‌ہے۔ یہ کام پاکستانی معافیہ کا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  15. میری والدہ تو کہہ رہی ہیں اس ماہ کا بل ہی نہیں دینا خود ہی کٹ‌ جائے گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  16. سروس غیر موثر کروانے کے لیے کمپیوٹنگ فورم پر ایک صاحب نے یہ نمبر دیا ہے۔ وہ خود اس سے غیر فعال کروا چکے ہیں۔ میں‌ بھی اسے ٹرائی کرتا ہوں‌ آپ بھی کیجیے۔
    0800-77788

    جواب دیںحذف کریں
  17. میری والدہ تو کہہ رہی ہیں اس ماہ کا بل ہی نہیں دینا خود ہی کٹ‌ جائے گا۔

    اور بعد میں دس ہزار سیکیورٹی جمع کروا کو کھلوانا ہے؟ فون نہیں ملتا تو علاقے کے ایکسچینج پر جا کر بند کروا لیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  18. ضرورت ہی کیا ہے۔ ہم تو ایک عرصے سے اسے اس لیے استعمال کررہے ہیں کہ گھر میں‌ فون کرنا ہو تو بندہ کہاں کرے۔ ورنہ اس کے لیے ایک عدد موبائل لیا جاسکتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  19. محترم لگتا ہے کہ آپ پی ٹی سی ایل سے کافی ڈسے ہوئے ہیں۔
    ویسے ہم نے تو انی پا کے رکھی ہوئی ہے اسی دن سے۔ اپنی نانی اماں کہ گھر روزانہ گھنٹہ گھنٹہ فون پر رابطہ کررہے ہیں۔ بھائی 200 روپے بھی تو پورے کرنے ہیں نا

    جواب دیںحذف کریں
  20. اصل میں مسئلہ صرف اتنا ہے کہ میرے کسی رشتے دار کے پاس پی ٹی سی ایل ہے ہی نہیں۔ تو میرے لیے تو بے کار ہے یہ۔ میں اس کے خلاف نہیں۔ بس زبردستی کے خلاف ہوں۔ میرے جیسے کئی ہیں جنھیں یہ سروس خواری کے بعد ڈی ایکٹیویٹ کروانا ہوگی۔ سروس میں‌ برائی نہیں اس کے اطلاق میں برائی ہے۔ بلاشبہ 250 روپے میں 5000 منٹ ایک ماہ کے لیے لامحدود ہی ہیں۔اور اس سے رشتے داروں کو بہت فائدہ ہوگا۔ لیکن کیا کریں کہ اب ہم اپنے رشتے دار پیدا کرنے سے تو رہے۔ :D

    جواب دیںحذف کریں
  21. حضور ڈی ایکٹیویٹ کروانا کون سا مشکل کام ہے۔ بس فون اٹھائیں‌اور
    0800-77888
    ڈائل کرنے کے بعد بنا کچھ سنے 2 پھر کچھ وقفہ کے بعد 4 ڈائل کردیں آپ کا رابطہ چند سیکنڈ میں ہو جائے گا۔ بس رائے کا پہاڑ ہے یہ ڈی ایکٹیویشن۔

    جواب دیںحذف کریں
  22. http://express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1100310751&Issue=NP_LHE&Date=20071205

    جواب دیںحذف کریں
  23. میں نے کل کروائی تو ہے کئی کالز کے بعد۔ ملتا نہیں نا بس یہی مسئلہ ہے۔
    بدتمیز نے جو ربط دیا ہے اس کے مطابق لوکل کالز شامل نہیں اس میں۔ ویسے اگر لوکل کالز شامل ہوتیں تو شاید پی ٹی سی ایل کا دیوالیہ نکل جاتا۔

    جواب دیںحذف کریں
  24. ویسے میرے خیال سے سودہ پھر بھی برا نہیں ہے

    جواب دیںحذف کریں
  25. ہاں‌ برا تو نہیں‌ خیر۔ جن کے رشتے دار بیرونی شہروں‌ میں ہیں‌ وہ موج کریں۔ جن کے نہیں‌ ہیں‌ وہ بھی مفت میں پیسے بھریں‌۔

    جواب دیںحذف کریں
  26. لوکل کالز شامل ہونے کا تو سوچنا ہی فضول ہے۔ مجھے تو پی ٹی سی ایل والوں سے حسنِ ظن کے سبب یہ یقین ہے کہ اس بار جب بل آئے گا تو اس میں یہ چارج شامل ہوں گے 230 روپے چاہے آپ نے ڈی۔ایکٹیو ہی کروادیا ہو کیونکہ اس مہینہ کا پیسہ وہ کاٹ چکے ہیں۔ ہمارے پی ٹی سی ایل پر "صفر" کا ہندسہ لاک تھا۔ موبائل یا بیرونِ شہر/ بیرونِ ملک کالز نہیں ہوسکتی تھیں لیکن اس پیکج کے بعد ازلی کمینوں نے بیرونِ شہر کالز کے لیے "صفر" کا ہندسہ کھول دیا ہے۔ حالانکہ موبائل نمبرز اب بھی ڈائل نہیں ہورہے۔ میں نے امی سے کہا کہ اس مہینہ تو جی بھر کے بات کرلیں بیرونِ شہر والوں سے۔۔۔ پھر تو ڈی۔ایکٹیو کروا ہی دیا ہے۔ ویسے میں نے ٹیلیفون لائن منقطع کرنے کی درخواست بھی تیار کرلی ہے۔ پی ٹی سی ایل وائرلیس یا ورلڈ کال کے وائرلیس سیٹ کی طرف جانے کا ارادہ ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  27. یہ بہت مہنگے پڑتے ہیں‌ ویسے۔ لینڈ‌ لائن پر تو بندہ کارڈ‌ لاکر بیرون ملک بھی بات کرلیتا ہے۔ جی ٹی کالنگ کارڈ‌ جیسے کارڈز کافی سستی سروس دیتے ہیں‌۔ پی سی اور پی ٹی سی ایل کے اپنے ریٹس دو روپے سے کم نہیں‌۔ مجھے بس یہی ایک دو فائدے نظر آتے ہیں‌ اس کے۔ کارڈ لا کر بیرون ملک ایک دو عزیزوں‌ سے کبھی بات ہوجاتی ہے، یا کبھی کبھار کوئی لوکل کال۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔