پیر، 24 مارچ، 2008
میں جارہا ہوں
میں اوبنٹو کو چھوڑ رہا ہوں۔ چونکہ میں اب معتبر ہوچلا ہوں اور سی شارپ سیکھ رہا ہوں اور آج کل میرا عشق مونو کے ساتھ چل رہا ہے جس کا نیا ورژن اوبنٹو پر دستیاب نہیں ہوتا۔ اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں نویل کی لینکس ڈسٹرو اوپن سوسی پر منتقل ہوجاؤں۔ اسی دوران اوبنٹو ہارڈی ہیرون 8.04 بھی آجائے گا۔ اگر مجھے وہ ڈسٹرو پسند نہ آئی تو پھر واپس اوبنٹو پر آجاؤں گا۔ مجھے بے وفا نہ سمجھا جائے یہ سمجھوتہ ہے جیسے "شریف" لوگ کرتے رہے ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اس میں بے وفائی کی تو کوئی بات ہی نہیں ہے.. ایک لینکس کو چھوڑ کر دوسری پر جانے میں کوئی مضائقہ نہیں.. آخر کو آپ رہیں گے تو لینکسیے ہی نا.. اس سے ہمیں آپ کے توسط سے اوپن سوزی کے بارے میں تفصیل سے جاننے کا اچھا موقع میسر آئے گا...
جواب دیںحذف کریںاس میں بے وفائی کی کیا بات ہے؟ یہی تو اوپن سورس کی خوبی ہے کہ آپ آزاد ہیں کچھ بھی کرنے کے لئے۔ ویسے میں اوپن سوس آزما چکا ہوں کافی اچھا سسٹم ہے مگر مجھے اتنا وقت نہیں ملا کہ اس میں اردو آزما کردیکھتا۔
جواب دیںحذف کریںابھی میرے پاس پرانے کمپیوٹر پر ڈیبیان اور ابنٹو ڈیپر ہیں۔ نئے کمپیوٹر پر پی سی لنکس آپریٹنگ سسٹم، ابنٹو اور ونڈوز ایکس پی (لائسنس شدہ نسخہ( انسٹال ہیں۔ مگر میں ذاتی طور پر ڈیبیان پسند کرتا ہوں۔ اور زیادہ کام اسی پر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ بہت ریلائیبل اور تیز ہے۔
میں اوبنٹو کا بڑا فین رہا ہوں اور اسی پر رہنا چاہتا تھا لیکن دیکھتے ہیں۔۔ امید ہے مستقبل میں واپس آجاؤں یا شاید ٹرپل بوٹ کرلوں کسی اور لینکس کے ساتھ۔۔
جواب دیںحذف کریںاسلام علیکم،
جواب دیںحذف کریںکیا لیکنس کی لائیو CD بھی ہوتی ہے جسے سسٹم پر انسٹال کئے بغیر اسعتمال کیا جاسکے؟
مجھے بہت خوشی ہوگی کہ آپ اوپن سوسی آزمائیں، میں آج کل وہی استعمال کر رہا ہوں اور مجھے اوپن سوسی اور فیڈورا دونوں بہت مستحکم اور شاندار ڈسٹروز لگیں۔ سوسی کی خاص بات اس میں بہت زیادہ سافٹ ویئرز اور تمام کوڈیکس کا ہونا بھی ہے۔ اس میں میرے دونوں پسندیدہ سافٹ ویئر GIMP اور Inkscape موجود ہیں اور سوسی ہی کی بدولت میں پہلی بار لینکس پر Inkscape جیسا اعلٰی سافٹ ویئر استعمال کر سکا۔
جواب دیںحذف کریںہی ،ہی، "شریف ' وہ بھی اپ ۔دینا میں صرف 3 ہی شریف ۔۔۔۔۔ با برا شریف ، عمر شریف اور اپنے نواز شریف ۔۔۔ اس کے علاوہ اس دینا میں کو ئی شریف ہے ہی نہیں
جواب دیںحذف کریںعدنان زاہد بالکل لینکس کی لائیو ڈسٹروز ہوتی ہیں۔ آپ اردو کوڈر فورم پر آئیں تو بہتر طریقے سے ہم آپ کی مدد کرسکیںگے۔
جواب دیںحذف کریںشکریہ ابوشامل بس دعا کریں اب یہ اتر جائے خاصی کم سپیڈ سے اتر رہی ہے بٹ ٹورینٹ سے۔ تین چار دن لگ جائیں گے۔۔
روسی شہری یہ شریف تو بس چٹکی لینے کے لیے ہی لکھا تھا۔۔ ویسے جو حالات ہیں آپ کی بات درست لگتی ہے۔
کیا آپ سوسی ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں؟ فیصل آباد میں دستیاب نہیں؟ یہاں کراچی میں تو جدید ترین ورژن بھی دستیاب ہے اگر کہیں تو بھیج دوں؟ میرے پاس 10.3 ہے اور 9.3 کی لائیو سی ڈی
جواب دیںحذف کریںآج کوئی پچاس فیصد ہوگئی ہے۔ اگلے دو دن میں اتر آئے گی۔ جب تک آپ زحمت کریں گے تب تک اسے انسٹال کرکے اپنا تجربہ بھی بیان کررہا ہوں گا۔ پیشکش کا بہت شکریہ۔ انشاءاللہ آپ کو کبھی زحمت دوں گا۔ مکی بھائی تو چلے ہیں عراق وہاں سے سی ڈی تو نہیں منگوا سکتا ان سے۔ پھر لے دے کے کراچی میں آپ ہی ہیں ;)
جواب دیںحذف کریںکیا؟؟؟؟ مکی عراق میں؟؟؟
جواب دیںحذف کریںتو اور کیا ان کا تبادلہ عراق میں ہورہا ہے۔ آپ کو نہیں پتا؟
جواب دیںحذف کریں