جمعرات، 27 مارچ، 2008

اوپن سوسی کے ساتھ پہلا دن

اوپن سوسی پہلی ڈِسٹرو ہے جسے اوبنٹو کے بعد ہم نے کئی بار دل کرنے پر بھی اڑایا نہیں۔ پہلی بار سی ڈی پر برن کرنے کے بعد انسٹال کیا شاید ہمارے اناڑی پن کی وجہ سے انسٹالر ایک جگہ جاکر اڑ گیا۔ ہم نے سسٹم بند کیا، ونڈوزسے بوٹ کروایا اور پھرے سے سی ڈی پر آئسو امیج کو برن کیا۔ اس کے بعد انسٹالیشن خیریت سے ہوئی۔ اوبنٹو کے انسٹالر کے مقابلے میں خاصا پیچیدہ سا انسٹالر ہے اس کا اور وقت بھی زیادہ لیتا ہے۔

خیر انسٹالیشن کے بعد لاگ ان ہوئے اور کوئی ستر بار تو کوشش کرہی لی ہوگی ریزولوشن بدلنے کی لیکن مجال ہے جو 1024 ضرب 768 سے ایک انچ آگے پیچھے ہوجائے۔ اصل میں ونڈوز پر تو یہ ٹھیک ہے لیکن لینکس پر ہمارا گرافکس کارڈ مسئلہ کرجاتا ہے اور سکرین ایک طرف کو چلی جاتی ہے اور سکرین کا سائز بھی کافی چھوٹا ہوجاتا ہے جیسے ونڈوز پر 800 بائی 600 کی ریزولوشن پر ہوتا ہے۔ اوبنٹو پر گسٹی کے بعد ریزولوشن بدلنے کا بڑا اچھا سسٹم آگیا تھا سوسی کو ابھی تک کوئی توفیق نہیں ہوئی۔

خیر اس کو بھی چھوڑتے ہیں ہم ایک کچھ کرلیں گے اس کا ایک طرف ایک پینل لگا دینے سے شاید کام بن جائے اوپن سوسی کا ورژن 11 جلد ہی آرہا ہے شاید وہاں معاملہ ٹھیک ہوجائے۔ آگے کی سنیے ہمیں پیکج منجر کی سمجھ نہیں آرہی تھی۔ یاسٹ اپنے پلے تو نہیں پڑاعجیب سی چیز ہے۔ جی ٹی کے میں اس کا موجہ ہے اور سوسی والوں نے سارا کے ڈی ای کنٹرول سینٹر اس میں گھسیڑ دیا ہے۔ سارے سسٹم کی کنفگریشن یہیں سے ہوسکتی ہے لیکن سافٹویر کا انتظام مجھے پسند نہیں آیا۔ ہم تلاش میں تھے کہ ایڈوانسڈ پیکجنگ ٹول مل جائے کہیں سے۔ آخر ہمیں آفیشل دستاویزات سے اس کا ایک حل مل ہی گیا ہے۔ انشاءاللہ آج رات بیٹھ کر ہم اسے اور سنیپٹک کو انسٹال کرلیں گے۔اس کے بعد سسٹم کو اپڈیٹ کریں گے تاکہ کچھ کام کا سلسلہ بن سکے۔

اس میں وہی پرانا مسئلہ ہے فائر فاکس کا جو کبھی اوبنٹو میں تھا دو سال پہلے جس کی وجہ سے اردو کے فونٹس ٹھیک رینڈر نہیں ہوتے تھے۔ مجھے نعمان کے بلاگ پر ایک بار پھر جانا ہوگا لگتا ہے۔ لیکن پہلے اپگریڈ کروں گا سسٹم کو شاید کام بن جائے ایسے ہی ورنہ پھر پینگو کو ڈس ایبل کروں گا۔

دعا کیجیے اس کا اور میرا ساتھ بن جائے۔ میں اس بار بڑے خشوع و خضوع سے اوبنٹو کو چھوڑ کر آیا ہوں۔ ورنہ اس کی چاٹ ایسی لگی ہے کہ کوئی اور ڈسٹرو ایک دن سے زیادہ میرے پاس ٹکی ہی نہیں۔ ایک آپس کی بات بتاؤں لینکس میں میرا سب سے زیادہ تجربہ اے پی ٹی استعمال کرنے کا ہے اور اوبنٹو کو بار بار انسٹال کرنے کا۔ اور کچھ نہیں آتا مجھے۔ باقی ادھر ادھر سے ٹیوٹوریل پکڑ کر گزارہ کرلیا کرتا ہوں۔ ;)

4 تبصرے:

  1. انتہائی افسوس ہوا کہ آپ کو اوپن سوسی پر آتے ہی اتنے مسائل سے دوچار ہونا پڑا لیکن اس نو آموز کی قسمت دیکھیے کہ اس کا کوئی کام رکا نہیں ;) ۔ کیونکہ میں انتہائی نو آموز قسم کا صارف ہوں اس لیے میرے تو تمام مسائل حل ہو گئے ہیں اور میں ہر نوعیت کا کام کر لیتا ہوں۔
    ویسے یہ بات تو درست ہے کہ سوسی انسٹالیشن میں وقت زیادہ لیتی ہے، لیکن اس میں پروگرامز (میری اب تک کی آزمودہ) کسی بھی لینکس سے زیادہ ہیں شاید اسی لیے تنصیب میں زیادہ وقت صرف ہوتا ہے۔ کیونکہ میں کے ڈی اے سے زیادہ گنوم پسند ہے اس لیے میں نے پہلی بار تو اسے صرف گنوم کے ساتھ نصب کیا اب کی مرتبہ اس میں کے ڈی ای اور ایکس ایف سی ای دونوں ڈیسک ٹاپ انوائرمنٹ نصب کیے ہیں تاکہ تینوں کا مزہ لے سکوں۔ ویسے آپ سوسی کے آن لائن فورم دیکھتے رہیں، میں بھی وہاں سے کافی مدد حاصل کی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. بس پاء‌ جی کیا بتاؤں۔ ابھی کوڈکس نصب کرنے ہیں۔ پھر مونو کو انسٹال کرنا ہے۔ ابھی اپگریڈ پڑی ہے۔ اس کے پیکج مینجمنٹ‌ سسٹم کی سمجھ نہیں آتی ڈاؤنلوڈ کرنا شروع کردے تو بس لگا ہی رہتا ہے۔ کوئی ٹائم نہیں کوئی سپیڈ نہیں کہ اندازہ ہو کب ختم ہوجائے گا۔ اے پی ٹی کی سپورٹ بند ہے۔ سمارٹ‌ نامی ایک اور ٹول ہے وہ بھی بس گزارہ ہی لگتا ہے۔ اب yum کو ٹرائی کروں گا۔
    ابھی فائر فاکس میں فونٹ رینڈرنگ کا مسئلہ حل کرنا ہے اوبنٹو والا نسخہ اس پر فیل ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. آپ نے کون سا ورژن ڈاؤن لوڈ کیا ہے؟ میرے پاس تو 10.3 ہے جس میں امی پی تھری کے کوڈیک ڈیفالٹ میں نصب ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. میرے پاس بھی یہی ہے۔لیکن سی ڈی تھی۔ ڈی وی ڈی نہیں اس میں‌ تو سب کچھ ہی ہوتا ہے۔ خیر اب کافی سارا سلسلہ سیٹ ہوگیا ہے۔ اپگریڈ رہ گئی ہے وہ کسی دن کروں گا اب۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔