آج اپنے ورڈپریس بلاگ پر پہلی پوسٹ کررہا ہوں۔ بہت دنوں بعد بلاگ کا خیال آیا اور ان بہت سے دنوں میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ زندگی کا رخ بدل سا گیا ہے۔ کچھ خواب پورے ہوئے اور کچھ آسیں دم توڑ گئیں۔ کہیں مات ہوئی، کہیں مقابلہ برابر رہا اور کہیں کہیں شاید جیت بھی ہوئی۔ زندگی نے بہت سے رخ ان دنوں میں دکھا دئیے جو شاید پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے۔ اب تو یہی دعا ہے کہ اللہ مجھے ثابت قدم رکھے۔
رمضان کی مبارک ساعتیں اور میں اتنا پاگل کہ اپنا روٹھا یار نہیں منا سکا ابھی تک۔ شاید میرے جیسوں کے لیے ہی کہا گیا تھا۔
لعنت ہے اس پر جس کی زندگی میں رمضان آئے اور وہ اپنے گناہ نہ بخشوا سکے۔
ہم سب کے دوست یعنی کہ شاکر بھائی !
جواب دیںحذف کریںآپ کے موجودہ بلاگ کو مکمل طور پر اردوایا گیا کہا جا سکتا ہے ۔جس پر آپ نے کافی محنت کی ہے۔اللہ تعالٰی آپکو اور اس بلاگ کو قائم و دائم رکھے ۔اور سب سے پیاری بات آپ کی پہلی پوسٹ کی جو مجھے لگی وہ یہ ہے۔
لعنت ہے اس پر جس کی زندگی میں رمضان آئے اور وہ اپنے گناہ نہ بخشوا سکے۔
تبصرے کا شکریہ جناب۔
جواب دیںحذف کریںاور دعاؤں کا بھی۔
اور اب اگر آپ آئیں تو آپ کو ایک اور اردو تھیم ملے گا آخر کار میں نےایک تھیم ڈھونڈ ہی لیا ہے جو مجھے پسند بھی آیا اور اس میں کوئی خرابی بھی پیدا نہیں ہوئی اردواتے ہوئے۔
اسے محفل پر بھی پیش کرتا ہوں۔
بس کچھ اسی قسم کا موڈ تھا اس دن تو وہ لکھ ڈالا بہرحال پسندیدگی کا شکریہ۔
وسلام
السلام علیکم شاکر بھائی آپ کا بلاگ میرے کسی بھی براؤزر میں صحیح نہیں دکھ رہا۔ دائیں طرف کا مینو تمام مراسلوں کے نیچھے دکھائی دے رہا ہے۔ میرے خیال میں ہیڈر فائل میں سمت بدلنے کی بجائے آپ سی ایس ایس میں کلاسز کی سمت بدلیں تو ایسا مسئلہ نہیں ہوگا۔
جواب دیںحذف کریںمیرے پاس تو بالکل ٹھیک ہے۔ اب پتہ نہیں مسئلہ کیا ہے ورڈپریس کے تھیمز کے ساتھ۔ اسے پراکسی سرورز پر بھی چیک کرچکا ہوں۔ اصل میں مجھے سی ایس ایس میں سمت بدلنے کا کوئی خاص تجربہ نہیں۔ خیر پنگے بازی کرتا ہوں دوبارہ سے۔ویسے اس طرح ہونا نہیں چاہیے۔
جواب دیںحذف کریںشاکر یہ بلاگ بہت بہتر لگ رہا ہے ۔ ۔ ۔ مبارک ہو۔ فی الحال یہ ہی مشورہ دوں گا ک اردو پیڈ کا اضافہ کرلیں تاکہ تبصرے اردو میں ہی ہوں۔
جواب دیںحذف کریںآپ کی اردو محفل پر زود بیانی ہم نے بخوبی دیکھی ہے مگر بلاگ کو باقاعگی سے وقت نہیں دیتے۔ اپنی تحریریں باقاعدگی سے ڈالیں تاکہ پڑھنے والی بھی باقاعدگی سے آئیں۔
والسلام
شکریہ بھائی جی۔
جواب دیںحذف کریںآج صبح سے اسی کام میں لگا ہوا ہوں۔ لیکن میرا اناڑی پن پی ایچ پی کے کوڈ میں سمجھ ہی نہیں آتی کہ اس کی شمولیت کیسے ہوگی۔ ٹنی ایم سی ای میں بھی اور یہاں تبصروں والے خانے میں بھی ویب پیڈ شامل کرنا چاہتا ہوں۔ اب نبیل بھائی کا ایک بار پھر سر کھاتا ہوں جاکر۔باقی تفاصیل محفل پر ورڈپریس اردو والے فورم میں۔
السلام علیکم!
جواب دیںحذف کریںشاکر بھائی! اب یہ مسئلہ نہیں آرہا۔ اب بلاگ بالکل صحیح نظر آرہا ہے۔ آپ کو مبارک ہو۔
خیر مبارک۔
جواب دیںحذف کریںاللہ کا شکر ہے اس سے جان چھوٹی۔