مجھے بھی الٹی ہی سوجھا کرتی ہیں۔ اول تو لینکس کو ہاتھ تک نہ لگاؤں ( یہ الگ بات ہے کہ پچھلے 8 ماہ سے باقاعدہ نصب شدہ رکھتا ہوں اسے)۔ کبھی لینکس پر آجاؤں تو ونڈوز کو چھوؤں بھی نہ۔ لینکس پر بھی مجھے ہمیشہ ایک ہی کام سوجھتا ہے۔ نئے نئے سافٹویر تلاشنا پھر انھیں اتار کر نصب کرنا، ان کے ساتھ پنگے بازی کرنا اور آخر اپنے سسٹم کو کریش کرکرے دوبارہ لینکس نصب کرنا خدا جھوٹ نہ بلوائے تو کم از کم دس بار لینکس نصب کرچکا ہوں۔ کبھی اوبنٹو کبھی کبنٹو۔ اور آج کل میں سوچ رہا ہوں اگر زبنٹو کی سی ڈی مل جائے تو اسے بھی ٹرائی کروں۔:D ابھی تک میں لینکس پر ٹرائیاں کررہا ہوں۔ کبھی فری سپائر کا سوچتا ہوں۔ کبھی اوبنٹو اچھا لگنے لگتا ہے اور کبھی کبنٹو سے بہتر کچھ بھی نہیں لگتا۔ لینکس پر آنلائن ہوں اور جب سے کیبل نیٹ لگی ہے تب سے میرا واحد مشغلہ ویب براؤزنگ اور ڈاؤنلوڈنگ ہوتا ہے۔ بیٹھے بیٹھے سو ڈیڑھ سو میگا بائٹ کے سافٹویر اتار لینا میرے لیے معمولی بات ہے۔ کبھی کے ڈی ای کوجدید کیا جارہا ہے یہ الگ بات ہے کہ دو بار اسی وجہ سے مار کھا چکا ہوں۔ کے ڈی ای اپگریڈ کیا دوران تنصیب بجلی چلی گئی اور پھر جب کے ڈی ای چلا تو سکرین کی ریزولوشن غائب۔ اسی اکھاڑ پچھاڑ نے مجھے آٹومیٹکس کی طرف متوجہ کیا۔ آٹومیٹکس ایک خودکار تنصیب کار ہے۔ اصل میں ایک سکرپٹ لیکن کام بہترین کرتی ہے اگرچہ ایک لینکس گرو نے اس جیسی چیزوں سے دور رہنے کی تلقین کی تھی کہ یہ سسٹم کو کریش کردیتی ہیں لیکن سنتا کون ہے۔ اس وقت بھی میں آٹومیٹکس سے کے آفس کا تازہ ترین ورژن اتار رہا ہوں۔ ایویں اتارنا تھا اوپن آفس کا کلپ آرٹ اس میں مسئلہ آرہا تھا میں نے کہا چلو یہ ہی سہی۔ آٹو میٹکس کئی عمومی استعمال کے لینکس پروگرام صرف ایک کلک پر نصب کردیتی ہے ۔ اگر لینکس استعمال کرتے ہیں تو اسے ضرور ٹرائی کیجیے گا۔ یہاں لینکس سے مراد اوبنٹو اور اس کی ذیلی اقسام ہیں۔ آٹومیٹکس صرف اوبنٹو اور میپس کو سپورٹ کرتی ہے فی الحال۔ اس کی تنصیب بہت سادہ ہے جو آپ کو اس کی ویب سائٹ پر مل جائے گی۔ اب تو اس کا ورژن دو آچکا ہے جس میں بہت آسانی ہوگئی ہے اس سے نصب شدہ سافٹویر اسی کے ذریعے نکالے بھی جاسکتے ہیں۔ سو ٹرائی کیجیے گا۔ کوئی مسئلہ ہو تو میں حاضر ہوں۔:D
میں بھی آٹومیٹکس استعمال کرنے کے حق میں نہیں ہوں اس کے بجائے ابنٹو پر ایک گائیڈ بعنوان آسان ابنٹو موجود ہے جس میں کمانڈ لائن کے ذریعے یہی سب کام انجام دینا سکھایا گیا ہے۔ میرے پاس زبنٹو کی سی ڈییاں ہیں۔ آپ اپنا ایڈریس ای میل کردیں تو بذریعہ ڈاک بھیج دیتا ہوں۔ ہوسکتا ہے تب تک ایجی ایفٹ بھی مل جائے سو ایجی ایفٹ بھی ارسال کردونگا۔
جواب دیںحذف کریںنہ پوچھو ہستیو کیا ہوا ہے میرے ساتھ۔
جواب دیںحذف کریںمیرا کبنٹو آج قیں ہوگیا اپگریڈ کرتے ہوئے۔ عجیب سا آپشن دے رہا تھا میں گھر نہیں تھا چھوٹے بھائی نے سسٹم ہی ری سٹارٹکردیا۔
وہ جناب اللہ میاں کو پیارے ہوگئے شاید کرنل ہی اڑگیا ہے۔
اب میں سی ڈی رائٹر کا سوچ رہا ہوں لینے کا لیکن اس میں بھی دو ہفتے لگ ہی جاتئیں گے ۔ خیر آپ سے درخواست کی ہے آپ کے بلاگ پر سی ڈی کے سلسلے میں یہاں بھی عرض ہے اگر مجھے اپنا پتہ بھیج دیں تو مطلوبہ خرچ بھیج کر سی ڈی منگوا لو آپ سے آپ کے ڈی ایس ایل کا کوئی ہمیں بھی فائدہ ہو۔
;)
شاکر ایجی ایفٹ تو میں ڈاؤنلوڈ ہی نہیں کرونگا سنا ہے ڈیپر کی سی اسٹیبل نہیں ہے۔ پھر اس پر بینڈوتھ ضائع کرنا بیکار ہے۔ البتہ لنکس پاکستان سے حاصل کرونگا پھر اس کی نقول بناؤں گا۔ ابھی ایک گھنٹے پہلے ہی لنکس پاکستان کے طارق بھائی کی ای میل آئی ہے اور ایجی ایفٹ وہ اسی ہفتے میں تقسیم کرنا شروع کریں گے۔ بھائی منی آرڈر کاہے کا بھیجیں گے؟ پندرہ روپے کی ڈسک ملتی ہے اور ایک دو ڈسک بھیجنے کا کیا خرچ ہوتا ہے؟ بس تم خالی اپنا پتہ بھیج دو۔ جیسے ہی ایجی ایفٹ ملتی ہے تمہیں بمع زبنٹو ارسال کردونگا۔
جواب دیںحذف کریںیہ تو مجھے یاد ہی نہیں رہا تھا کہ لینکس پاکستان بھی کراچی میں ہی ہے۔ کاش لینکس پاکستان سارے پاکستان میں ہوتا۔
جواب دیںحذف کریںیہ ٹھیک رہے گا لینکس پاکستان سے سی ڈی لے کر اس کی نقول بنائیں اور مجھے بھیج دیں۔
یہ بات ٹھیک ہے ڈیپر کی طرح استحکام پذیر نہیں ہوگا۔ لیکن میری مجبوری ہے کہ اردو ٹھیک کام نہیںکرتی 5 براؤزر استعمال کیے اور ایک بھی ٹھیک نہیں چلا۔ایک گیلیون تھا وہ صرف گنوم پر ٹھیک چلتا ہے کے ڈی ای پر اس کی پراکسی سیٹنگ ہی نہیں ہوپاتی گنوم کا پراکسی سیٹنگ ٹول مانگتا ہے پھر بھی۔
آپ ایسا کرنا کہ تینوں کی سی ڈیاں بھیج دو پھر۔ میں تسلی سے ٹرائی فرماتا رہوں گا۔ شاید اس ماہ سی ڈی رائٹر لے لوں پھر انشاءاللہ ایک لینکس پاکستان ادھر کھول لینا ہے ہم نے۔;)
اور ہاں یار ایک اور بات وہ کیا کہتے ہیں اسے فری سپائر اس کا تازہ ترین ورژن اگر لینکس پاکستان سے مل جائے تو کیا ہی بات ہے۔ یار میرا خیال ہے اب تو کافی خرچا ہوجائے گا اس لیے کم از کم ڈاک خرچ تو بھیج لینے دو۔
دوستوں پر بوجھ بننا بڑا عجیب سا لگتا ہے مجھے۔