بدھ، 18 اکتوبر، 2006

ویب پیڈ کی شمولیت اور میرے ایڈونچرز

مجھے لگتا ہے ایک آدھ سنسنی خیز سا ناول لکھ ڈالوں اس موضوع پر جس کا عنوان ہو “شاکر اینڈ دا ویب پیڈ انٹیگریشن اِن ورڈپریس“
ان تھیم والوں کو رب ہی پوچھے۔ اتنا کھپنا پڑا اتنا کھپنا پڑا کہ نہ پوچھیں۔ نبیل بھائی نے تو بنیادی تھیم میں ویب پیڈ کی شمولیت کے لیے ہدایات دے دیں اور اس کے بعد ہمارا سدا کا پاپی من مچل اٹھا کہ اسے اپنے موجودہ تھیم میں بھی شامل کرنا ہے۔ بس پھر کیا تھا شروع ہوگئے۔ تبصروں کے مصنف کے قطعہ میں شامل کیا، تبصروں کے قطعے میں شامل کیا۔ لیکن ۔۔۔۔ یہ کیا۔ایک میں دو دو حرف لکھے جارہے تھے اور دوسرے میں اردو بنیادی زبان منتخب ہی نہیں‌ہوتی تھی۔ اب؟؟؟؟؟؟
اب رولا ڈالا محفل پر جاکر اور بھلا ہو نعمان کا جنھوں نے ایک سیاپا ختم کیا۔ دو دو حرفوں کی ٹائپنگ تو ختم ہوگئی لیکن تبصروں والا قطعہ جوں کا توں رہا اور انھوں نے بھی ہاتھ اٹھا دیے میرے بس سے باہر ہے۔
ہماری قسمت، اور طبیعت جس کی ہوس نہیں جاتی۔ ہم نے ٹھانی کہ اب تلاش کے قطعے میں بھی اردو ویب پیڈ شامل ہو۔ بس پھر کیا تھا کل تین گھنٹے لگا کر شامل کیا اور نتیجہ یہ نکلا کہ سائیڈ بار بجائے سائیڈ بارے کے نیچے دکھنے لگا، تبصروں کے قطعے میں بنیادی زبان معجزاتی طور پر اردو ہوگئی یعنی ویب پیڈ ٹھیک کام کرنے لگا، تلاش کے قطعے میں بھی سب ٹھیک تھا لیکن مصنف والا قطعہ پھر اڑ گیا۔ :( :(
تھیم کا ستیا ناس کرکے ہم نے سوچا اس کو فی الحال بند کرو اور بنیادی تھیم کو چالو کرلو۔ سو آج پھر ایک گھنٹے سے زیادہ وقت کی محنت کے بعد تلاش کے قطعے میں بھی ویب پیڈ شامل کرکے یہ پوسٹ فرما رہے ہیں۔
حسرت ان غنچوں پہ جو بن کھلے مرجھا گئے۔
لیکن ہم بھی چین لینے والے نہیں۔ ہم واپس آئیں گے۔ اس کوچہ گردی نے پی ایچ پی میں نقب لگانے کے کئی بھید کھولے ہیں ہم پر کہ ویب پیڈ کس طرح شامل کرنا ہے۔ ورڈ پریس ویب پیڈ ڈاکٹر یعنی مابدولت اب اس قابل ہیں کہ کسی بھی تھیم میں ویب پیڈ شامل کرسکتے ہیں۔
چلیں آپ کو بھی بتائے دیتے ہیں۔ ایک گر کی بات جو نعمان کی مہربانی سے پتا چلی۔ وہ یہ کہ نبیل بھائی کے طریقہ کے مطابق
<form method="get" id="searchform" action="<?php bloginfo('home'); ?>/">
<p><input type="text" name="s" id="s" onfocus="setEditor(this)" "<?php echo wp_specialchars($s, 1); ?>" size="22" tabindex="1" />
<script language="JavaScript" type=text/javascript>
makeUrduEditor("s", 12);
</script></p>
English<input type="radio" value="English" name="toggle" onclick=’setEnglish("s")’><font face="Urdu Naskh Asiatype">اردو</font><input type="radio" value="Urdu" checked name="toggle" onclick=’setUrdu("s")’>
<p><input type="submit" id="searchsubmit" value="تلاش" />
</p>
</form>

ہمیشہ ہیڈر پی ایچ پی فائل میں باڈی کے ٹیگ کے نیچے شامل کریں اس کے بعد تھیم میں‌ کہیں بھی ویب پیڈ شامل کرلیں۔ جیسے تلاش کے قطعے میں ایسے شامل ہوگا۔
<form method="get" id="searchform" action="<?php bloginfo('home'); ?>/">
<p><input type="text" name="s" id="s" onfocus="setEditor(this)" "<?php echo wp_specialchars($s, 1); ?>" size="22" tabindex="1" />
<script language="JavaScript" type=text/javascript>
makeUrduEditor("s", 12);
</script></p>
English<input type="radio" value="English" name="toggle" onclick=’setEnglish("s")’><font face="Urdu Naskh Asiatype">اردو</font><input type="radio" value="Urdu" checked name="toggle" onclick=’setUrdu("s")’>
<p><input type="submit" id="searchsubmit" value="تلاش" />
</p>
</form>

یہ بنیادی ورڈپریس تھیم میں شامل کرنے کا طریقہ کار تھا جس میں مابدولت نے تھوڑی سی تبدیلی بھی کی ہے۔ باقی طریقہ کار جاننا ہو تو اسے پڑھیں انشاءاللہ افاقہ ہوگا۔آپ پر معرفت کے نئے راز کھلیں گے، جو غلطیاں میں نے کیں ان سے پرہیز کیجیے گا، اور مزید یہ کہ مشق کا کوئی مول نہیں۔ اتنا کھجل خوار ہونے کے بعد مجھے جو ملا ہے وہ شاید ویسے نہ ملتا اب انشاءاللہ کل دوبارہ ٹرائی کرتا ہوں ونٹر ڈے میں ویب پیڈ کی شمولیت کی۔
دعا کیجیے گا اس میں‌ کامیاب ہوجاؤں۔
وسلام

6 تبصرے:

  1. اوپر والی تحریر میں کوڈز بھی شامل تھے لیکن ورڈپریس نے کوڈ ٹیگ کے باوجود یہ کوڈ بھی چلا دئیے جس کی وجہ سے صفحے کا حلیہ بگڑ جاتا تھا سو وہ کوڈ نکالنے پڑے۔
    کوئی دوست اس کا حل بتا سکتا ہے؟؟

    جواب دیںحذف کریں
  2. ہم نے بھی شامل کر ہی لیا کوڈ اپنی پوسٹ میں۔
    اوپر جہاں بے معنی سے حروف نظر آرہے ہیں وہ ‘تلاش‘ کے حرف کا حشر نشر ہے۔
    لیں احباب موج کریں لیکن اپنے خرچ پر :D

    جواب دیںحذف کریں
  3. زکریا بھائی کا شکریہ جس کی وجہ سے سمپل کوڈ دخیلہ اب یونیکوڈ کو سپورٹ کررہا ہے اب یونیکوڈ کا حشر نشر نہیں ہوگا۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. میرا تازہ‌ترین مشورہ آپ نے ٹرائی نہیں کیا۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. تبصرہ لکھنے میں ویب ہپیڈ کام تو درست کرتا ہے، چاہے براؤزر ونڈو میں ونڈوش کا کلیسی تختہ اردو ہو یا انگریزی۔ لیکن کچھ قطعہ کا سائز بڑھانا پڑے گا۔ دائیں طرف کی عبارت نظر نہیں آتی۔ میں سمجھ رہا تھا کہ ٹائپ ہی نہیں ہو رہا ہے۔ جب طویل عبارت لکھی تو پوشیدہ عبارت کا تسلسل نظر آیا۔ یہ میں ف ف کی بات کر رہا ہوٕ

    جواب دیںحذف کریں
  6. اعجاز صاحب اگر سائز بڑھایا تو پھر آئی ای میں کام خراب ہوجاتا ہے۔ سائیڈ بار نیچے گر جاتا ہے پھر اس لیے اس کو چھوٹا کیا ہے۔ ویسے میرے پاس تو ف ف میں بالکل ٹھیک دکھتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔