اب ہم بات کرتے ہیں ورڈپریس کو اتارنا کہاں سے ہے اور اسے نصب کس طرح کرنا ہے۔ ورڈپریس کو یہاں سے حاصل کرلیں۔ اگر آپ کے پاس ونڈوز ہیں تو زپ ورژن اور اگر لینکس ہے تو ٹار جی زپ فائل حاصل کیجیے گا۔ ورڈپریس کا اس وقت ورژن 2.0.4 دستیاب ہے۔ اس کو اتارنے کے بعد پہلا کام اس کی فائل wp-config-sample.php کا نام بدلنے کا ہے۔ اس کے نام سے سیمپل ہٹا کر یہ کردیں wp-config.php۔ پی ایچ پی تو طےشدہ اضافت ہے جو کہ ظاہر ہے نہیں بدلے گی۔ اب اس فائل میں جو معلومات آپ کو داخل کرنی ہیں وہ پہلی تین چار سطور میں ہونگی۔ اس فائل کا متن کچھ اس طرح ہے۔
<?php
// ** MySQL settings ** //
define('DB_NAME', 'wordpress'); // The name of the database
define('DB_USER', 'username'); // Your MySQL username
define('DB_PASSWORD', 'password'); // ...and password
define('DB_HOST', 'localhost'); // 99% chance you won't need to change this value
// You can have multiple installations in one database if you give each a unique prefix
$table_prefix = 'wp_'; // Only numbers, letters, and underscores please!
// Change this to localize WordPress. A corresponding MO file for the
// chosen language must be installed to wp-includes/languages.
// For example, install de.mo to wp-includes/languages and set WPLANG to 'de'
// to enable German language support.
define ('WPLANG', '');
/* That's all, stop editing! Happy blogging. */
define('ABSPATH', dirname(__FILE__).'/');
require_once(ABSPATH.'wp-settings.php');
?>
اس میں ڈیٹا بیس نیم کی جگہ آپ نے اپنے ہوسٹ کا فراہم کردہ ڈیٹابیس نیم داخل کرنا ہے۔ ueuo.com پر اکثر نمبر کی شکل میں ہوتا ہے جیسے 26254 وغیرہ۔ اس سے بعد والی سطور میں کوموں کے مابین آپ نے ڈیٹابیس کا اسم صارف اور کلمہ شناخت داخل کرنا ہے جو آپ کو فراہم کیا گیا ہو گا۔ اگلی سطر میں آپ نے ڈیٹابیس کا ہوسٹ جو اکثر لوکل ہوسٹ ہی ہوگا رہنے دینا ہے نہ ہونے کی صورت میں آپ کو مطلع کیا جائے گا چناچہ اسے بھی بدل دینا ہے۔ تبدیل شدہ فائل کو محفوظ کریں۔ فائل زیلا کھول لیں۔ اور اس میں اپنے سرور کا فراہم کردہ ایف ٹی پی کھاتہ اور کلمہ شناخت لکھ کر کنکٹ کا بٹن دبا دیں۔ تصویر ملاحظہ ہو۔ پورٹ والے خانے میں 21 لکھ دیں نہ بھی لکھیں تو بنیادی سیٹنگ 21 ہی ہے۔تصویر ملاحظہ کریں اب لوکل سائیٹ والا خانہ دیکھیں۔ اس میں اپنا فولڈر جس میں بلاگ کی زپ فائل کو غیر مختصر(Extract) کیا تھا کھولیں اور وہاں سے سب کچھ سیلیکٹ آل کرکے ریموٹ سائٹ والے خانے میں ڈریگ ڈراپ کردیں۔ فائل زیلا ان فائلوں کو چڑھانا شروع کردے گا۔ قریبًا ڈیڑھ میگا بائٹ کا یہ وزن کوئی بیس پچیس منٹ لے لے گا عمومًا۔یاد رہے اگر آپ کے ایف ٹی پی سے کوئی مسئلہ ہے یا رابطہ نہیں ہوپارہا تو آپ کو تمام فائلیں خود سے چڑھانا ہونگی بذریعہ براؤزر۔ فائل مینجر میں جاکر خود سے ایک ایک ڈائرکٹری بنا بنا کر۔ خیر دعا ہے آپ کو میرے جیسی صورت حال سے نہ گزرنا پڑے۔ لو جی اسی دوران آپ کی فائلیں چڑھ چکی ہونگی۔ اب ہم جارہے ہیں اس کی تنصیب کی جانب۔ ہم فرض کرتے ہیں کہ آپ نے اپنی فائلیں اپنی ہوم ڈائرکٹری میں چڑھائیں ہیں۔یعنی www.yourdomian.com/ میں۔ اب آپ اپنے اس پتے کو براؤزر میں لکھ کر انٹر دبائیں(اگر آپ نے کوئی فولڈر بنا کر اس میں فائلیں چڑھائیں ہیں تو سلیش کے بعد وہ لکھ دیں جیسے وہ ڈائرکٹری blog ہوسکتی ہے سلیش ڈالنے کے بعد)۔ آپ کے سامنے جو صفحہ کھلے گا اس پر آپ کو install.php فائل چلانے کا مشورہ دیا گیا ہوگا۔ یا تو وہیں اس کے ربط پر کلک کردیں یا پھر اس کا پتہ کچھ یوں ہوگا۔ http://www.yourdomain.com/wp-admin/install.php اس کو لکھ کر انٹر ماریں اور پہلا صفحہ کچھ یوں ظاہر ہوگا۔ فرسٹ سٹیپ پر کلک کرنے سے آپ اس صفحے پر پہنچ جائیں گے۔ یہاں اپنے بلاگ کا ٹائٹل جیسے میرے بلاگ کا ہے “شاکر کا بلاگ“ داخل کریں( اس کے لیے ونڈوز کی اردو معاونت درکار ہوگی اگر اردو لکھنا چاہیں ورنہ انگریزی رہنے دیں۔کاپی پیسٹ بھی کرسکتے ہیں کسی یونیکوڈ مدوِن میں لکھ کر۔) اگلے قطعے میں اپنا برقی پتا لکھیں جس پر آپ کو کھاتے کی تفصیلات بھیجی جائی گی۔ سیکنڈ سٹیپ پر سفر جاری رکھیں اگلا صفحہ کچھ ایسا ہوگا۔ یہاں آپ کو ایک اسم صارف adminجو کہ ناقابل تبدیل ہے اور ایک اٹکل سے بنایا گیا کلمہ شناخت دیا جائے گا۔ اس کو دخول کے لیے استعمال کریں اور بلاگنگ شروع کردیں۔ کلمہ شناخت اوپر دائیں طرف مائی اکاؤنٹ میں جا کر بدل سکتے ہیں۔ اب بات آتی ہے بلاگ کو اردو کے قابل کیسے بنائیں۔ اس کے لیے ہمیں اردو کے قابل تھیم چاہیں ہونگے۔ اگلے سبق میں ورڈپریس میں اردو پوسٹ لکھنا، ورڈپریس کے کچھ اردو تھیم ان کا حصول اور ان کی وضع قطع میں تبدیلی کے لیے کچھ ٹوٹکے شامل ہونگے۔ وسلام
زبردست شاکر صاحب اس سلسلے کو جاری رکھءیے گا۔۔۔۔۔ زبردست
جواب دیںحذف کریںشکریہ بھائی جی۔
جواب دیںحذف کریںانشاءاللہ اس کو انجام تک پہنچاؤں گا۔
اس کے بعد اردو ورڈپریس پر بھی کام شروع کرنا ہے ہم نے جلد ہی اس کا بھی ورژن دیکھیں گے آپ۔
السلام علیکم!
جواب دیںحذف کریںشاکر بھائی آپ کا محنت سے لکھا ہوا یہ مراسلہ مبتدیوں کیلیے بہت اچھا ہے۔ آپ سے ایک درخواست ہے کہ صرف فری ہوسٹ پر ہی زور نہ دیں بلکہ اپنے قارئین کو پروفیشنل بلاگنگ پر بھی آمادہ کریں کیونکہ اردو میں بلاگز پہلے ہی بہت کم ہیں اور اگر ہیں بھی تو فری ہوسٹ پر یا پھر بلاگنگ سائٹس پر۔ امید ہے میری تجویز کو قابل توجہ سمجھیں گے۔ ویسے بھی ہوسٹنگ اور ڈومین آجکل کوئی اتنا مہنگا سودا نہیں اور تھوڑی توجہ سے بلاگنگ کر کے ان کا خرچہ بلاگ ہی سے پورا کیا جا سکتا ہے۔ اردوویب پیڈ کے متعلق کوئی سبق اردو ویب یا کہیں اور موجود ہے؟؟؟
جی بالکل
جواب دیںحذف کریںایسا ہی کام کسی بھی ہوسٹ پر چلے گا۔
اس میں اور خریدے ہوسٹ میں کوئی فرق نہیںہوگا سب کچھ ایسا ہی ہوگا۔
باقی ویب پیڈ کے بارے میں یہاں کچھ موجود ہے۔
شکریہ شاکر بھائی۔۔۔آپ کی اس سے پچھلی پوسٹ میں ویب پیڈ کے بارے میں کافی کچھ تو جو جلدی کیوجہ سے نہ دیکھ سکا۔ بہت شکریہ۔
جواب دیںحذف کریںیہ تو اچھی بات ہے۔
جواب دیںحذف کریںالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
جواب دیںحذف کریںشاکربھائی، بہت اچھاسلسلہ ہے آپ اللہ تعالی آپ کے علم اوروسیع کرے (آمین ثم آمین)
شاکرکیسے مزاج ہیں، ہم بھی چلے ہیں بلاگ بناتے لیکن آپ نے یہ جوزیلافائل کالکھاہے تویہ فائل کہاں ہے اس کوڈاؤن لوڈ کرناہے اورپھراس میں جوتبدیلی آپ نے بتلائی ہے وہ کرنی ہے کہ یہ پہلے ہی کمپیوٹرمیں موجودہوگی اگرڈاؤن لوڈکرناہے توhttp://sourceforge.net/project/showfiles.php?group_id=21558 یہاں میں گیاہوں کس فائل کوڈاؤن لوڈ کرناہے برائے مہربانی جواب سے نوازیں(شکریہ)
والسلام
جاویداقبال
آپ نے پہلی فائل ہی اتار لینی ہے جس کے سامنے لکھا ہے کہ 2.2.29 ورژن۔
جواب دیںحذف کریںوسلام
تبدیلی جناب اس فائل میں کرنی ہے جو ورڈپریس کے فولڈر میں سے نکلے گی جو آپ بتائے گئے ربط سے زپ کی صورت میں اتاریں گے۔
جواب دیںحذف کریںمیں نے فائل زیلا کے ذریعے فائلز اپلوڈ کرنے کی کوشش کی لیکن نہیں ہو سکیں پھر میں نے فائل مینجر کے ذریعے فائلز اپ لوڈ کر رہا تھا کہ جس وقت میں تھیمز کی فائلز کو اپ لوڈ کررہا تھا تو اس وقت اس نے میسج دے دیا کہ
جواب دیںحذف کریںThis file has been uploaded or removed.
اس کے متعلق وضاحت کر دیں کہ ایسا کیوں ہوا ہے ۔
اس کے بعد ہر فائل جو بھی اپ لوڈ کرتا ہوں تو یہی میسج آتا ہے۔
یہ ueuo.com
جواب دیںحذف کریںکے فائل مینجر میں کوئی بگ ہے جس کی وجہ سے کچھ فائلیں چڑھانے کے بعد پھر وہ یہ پیغام دینے لگتا ہے۔ اس کاحل یہ ہے کہ لاگ آؤٹ ہو کر پھر داخل ہوں۔
اگر فائل زیلا مسئلہ کرتا ہے تو نیٹ پر اور بھی ایف ٹی پی کلائنٹ دستیاب ہیں۔ گوگل سے تلاش کیا جاسکتا ہے۔وسلام
اسلام علیکم
جواب دیںحذف کریںشاکر بھائی
کیا ورڈ پریس کو لوکل ہوسٹ میں نصب کرنےکا کوئی طریقہ ہے،
میں نے freetzi.com کی سائٹ پر ایک اکا ئونٹ بنایا ہے میں اُسے ڈیلیٹ کرنا چاہتا ہوں، رہنمائی کیجئے ۔
شکریہ
بالکل ہے جی۔ اس میں تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہوتا۔ آپ کو اگزیمپ کا مشورہ دوں گا۔ http://www.apachefriends.org/en/xampp.html
جواب دیںحذف کریںونڈوز ورژن اتاریں اور اس کو اپنے پی سی پر انسٹال کرلیں۔ پھر اس کی انسٹالیشن ڈائرکٹری میں جائیں اور htdocs نامی فولڈر میں ورڈپریس کی ڈائرکٹری کاپی کردیں۔ سرور چلانے کے لیے آپ کے ڈیسکٹاپ پر لازمی ایگزیمپ کا کنٹرول پینل بن جائے گا۔ اس میں سے اپاچی، مائی ایس کیو ایل اور پی ایچ پی کو چلا لیں۔ اس کے بعد ویب براؤزر کھولیں اور لکھیں localhost ایگریمپ کا تعارفی صفحہ کھل جائے گا۔ بائیں جانب سے پی ایچ پی مائی ایڈمن پر کلک کریں اور وہاں پہلے ہی صفحے پر ڈیٹابیس بنانے کا آپشن ہوگا۔ ڈیٹابیس کا نام دیں اور انکوڈنگ utf8-ci کردیں۔ اس کے بعد ورڈپریس کی ڈائرکٹری میں wp-config-sample.php فائل تلاشیں۔ اس کو ری نیم کرکے سامپل کا لفظ ہٹادیں اور اس میں ڈیٹابیس کا نام دیں، اس کا یوزر نیم جو کہ طےشدہ طور پر root ہے دیں اور اسے سیو کردیں۔ اس کے بعد localhost/wp-directory کو براؤزر سے کال کریں اور ورڈپریس انسٹال کرلیں۔ آگے آپ سمجھدار ہیں۔
جس کھاتے کو ختم کرنے کی آپ بات کررہے ہیں اس کے کنٹرول پینل میں لازمی ڈیلیٹ اکاؤنٹ کا آپشن ہوگا۔
وسلام