کہتے ہیں شکرخورے کو رب شکر ہی دیتا ہے، اور واقعی میں جو سوچتا رہا ہوں وہی ملا۔ یعنی ایک عدد ورڈپریس بلاگ وہ بھی فری ہوسٹ پر۔
اور داخلہ سائیاں کہا پتر اگلے سال سہی۔
اس کھجل خواری نے بھی بہت سے سبق دیے اور بلاگ کی کھجل خواری نے بھی۔ اور اب میرا دھیان اردو ورڈ پریس کی طرف ہے جسے ہم بہت جلد جاری کرنا چاہ رہے ہیں۔ انشاءاللہ جلد ہی اس کے تدوینی قطعات(Editing Areas) جن میں اردو کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اردو ویب پیڈ شامل کرنے کا آغاز کردوں گا۔
دعا کیجیے گا یہ کام جلد مکمل ہوسکے۔ نعمان مجھ سے تنگ رہتے ہیں کہ ابھی تک جی ڈی ایم ہیڈر فائل کا ترجمہ نہیں کرسکا اور میں اپنی ہی دھن میں مست ہوں۔ اللہ مجھ پر رحم کرے۔ اللہ ہم سب پر رحم کرے۔
اور عید آرہی ہے آپ سب کو بہت بہت عید مبارک۔ دعا ہے یہ عید روزہ داروں، غیر روزہ داروں و روزہ خوروں کے لیے مبارک ہوجائے اور ہمیشہ کی طرح سو کر نہ گزارنی پڑے۔
بلاگ مکمل ہونا مبارک
جواب دیںحذف کریںاور
آنے والی عيد مبارک
بہت شکریہ تشریف آوری کا۔
جواب دیںحذف کریںآپ کو بھی عید مبارک۔
اور تمام قارئین کو بھی۔
وسلام
آپ کا نیا بلاگ زبردست ہے۔ اب بلاگسپاٹ پہ لکھنے کو میرا بھی دل نہیںکرتا۔ اگر آپ مدد کریں تو مہربانی ہوگی۔ میںبھی آپ ہی جیسا بلاگ بنانا چاہتا ہوں۔ اگر آپ مجھے اس بارے میں تھوڑی راہنمائی فرمائیں تو۔۔۔۔۔ اگر اس کے لیے الگ سے ہوسٹ کی ضرورت ہے تو میںاسکا انتظام کرسکتا ہوں۔ بس مجھے اس ٹمپلیٹکے بارے میںکچھ بتائں۔ شکریہ
جواب دیںحذف کریںبسم اللہ سائیں۔
جواب دیںحذف کریںہم تو بیٹھے ہی اسی لیے ہیں۔ میں ابھی یہی سوچ رہا تھا کہ جو کچھ سیکھا ہے اسے آگے منتقل بھی کروں۔ میں اس سلسلے میں ابھی سے ایک سلسلہ شروع کررہا ہوں جس میں فری ہوسٹ پر بلاگ بنانے کا سارا طریقہ کار سبقًا سبقًا موجود ہوگا۔ پہلی قسط انشاءاللہ اب لکھ کرہی اٹھوں گا۔
تشریف آوری کا شکریہ۔
وسلام
مہربانی لالے
جواب دیںحذف کریں