جمعرات، 26 اکتوبر، 2006

فری ہوسٹ پر ورڈپریس کی تنصیب(تیسرا سبق)

ورڈپریس کی تنصیب کے بعد اگلا مرحلہ اس کو اردو دکھانے کے قابل بنانے کا ہے۔ ورڈپریس کو اردو دکھانے کے قابل بنانے کے لیے اس کے تھیم میں کچھ تبدیلیاں کرتا پڑتی ہیں۔ جیسے اردو دائیں سے بائیں لکھی جاتی ہے تو اس کے لیے ایک کمانڈ ہیڈر فائل میں دینا پڑتی ہےاس کے علاوہ سٹائل شیٹ میں فونٹ وغیرہ کی تبدیلیاں بھی کی جاتی ہیں۔ اگر تھیم کا بھی اردو ترجمہ کرنا ہے تو کمانڈز کو اردو میں کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور چیز وہ ہے ورڈپریس میں اردو میں پوسٹ لکھنا۔ خوش قسمتی سے یہ سب کچھ کسی حد تک پہلے ہی کرچکے ہیں ہم اور آپ کا کام صرف اتنا ہے کہ کاپی پیسٹ کرتے جائیں یا اتار کر اپنے ورڈپریس میں چڑھا لیں۔ پہلے بات کرتے ہیں تھیم کو اردوانے کی۔اردو محفل پر ورڈپریس کے اردوائے گئے تھیم دستیاب ہیں۔ میں نے ذاتی طور پر دو تین تھیمز پر کام کیا ہے۔ ان میں سے دو تو محفل پر موجود بھی ہیں لیکن یہاں جو ربط میں دے رہا ہوں ان تھیمز میں ویب پیڈ کی سہولت بھی موجود ہے۔ ویب پیڈ ایک جاوا سکرپٹ ہے جسے جناب نبیل نقوی نے لکھا ہے۔ اردو محفل پر اردو پوسٹنگ کے لیے اسی کو استعمال کیا جاتا ہے اسے ویب بیسڈ اردو ایڈیٹر کہہ لیں۔ میرے بلاگ پر بھی اگر آپ تلاش کے خانے، تبصروں کے قطعے اور مصنف کے نام کے قطعے کو دیکھں تو ان میں سبز رنگ اسی وجہ سے نظر آتا ہے اور صارف بغیر ونڈوز کی اردو سپورٹ کے سیدھے سادھے انداز میں اردو لکھ لیتا ہے۔ میرا موجودہ تھیم جو اس وقت زیر استعمال ہے وہ ونٹر ڈے ہے جسے یہاں سے اتارا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ورڈپریس کا بنیادی کربک تھیم جس کا سٹائل جناب زکریا اجمل نے اردو میں کیا تھا کو میں نے اردو میں ترجمہ کیا ہے اور اس میں بھی تلاش، تبصروں اور تبصروں کے مصنف کے قطعات میں ویب پیڈ شامل کیا ہے یہاں سے اتارا جاسکتا ہے۔ پوسٹ کو کس طرح اردو میں لکھیں یا آسان الفاظ میں یہاں ویب پیڈ کس طرح شامل کریں۔ جناب نبیل نقوی نے میری فرمائش پر اس سلسلے میں کام کیا تھا اور اب یہ سارا کام اردو محفل پر موجود ہے وہاں موجود ہدایات پر عمل کرکے آپ با آسانی اپنے ورڈپریس وزی وگ مدوِن ٹنی ایم سی ای کی جگہ ویب پیڈ شامل کرسکتے ہیں۔ یاد رہے اگر آپ اوپر والے تھیم بھی اتارتے ہیں تو ان میں ویب پیڈ کو چالو کرنے کے لیے آپ کو اسے یہاں سے اتار کر اپنے روٹ فولڈر یعنی / والی ڈائرکٹری میں کاپی کرنا ہوگا۔(بفرض محال اگر ویب پیڈ ٹھیک کام نہیں کرتا تو اس کی جاوا سکرپٹ یعنی جس کے ساتھ جے ایس کی اضافت لگی ہے فائل کو آپ نے اس فائل سے بدل دینا ہے۔) اس کے بعد تھیم فائلوں header.php میں باڈی ٹیگ کے فورًا بعد جہاں www.dost.ueuo.com لکھا ہے اسے اپنے ڈومین سے تبدیل کردیجیے گا یہی کام آپ نے ویب پیڈ کی پوسٹ پیج والی فائل میں شمولیت دوران کرنا ہے جس کی نبیل بھائی نے ہدایات بھی دی ہوئی ہیں۔ اور ہاں تھیم چڑھانے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اسے غیر مختصر کریں یعنی زپ سے نکالیں اور اپنی /wp-content/themes/ ڈائرکٹری میں چڑھا دیں۔ اس کے بعد جب آپ ورڈپریس کنٹرول پینل سے Presentation یعنی پیشکش میں جائیں گے تو وہ تھیم وہاں نظر آرہا ہوگا بس اس کی تصویر پر کلک کردیں اور تھیم حاضر۔ اوپر بتائے گئے تمام سبق کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ کرنے کے بعد نمبر ایک آپ اس قابل ہونگے کہ آپ کا بلاگ بالکل اردو میں نظر آئے، نبمر دو اس قابل ہونگے کہ بلاگ پر پوسٹ لکھتے ہوئے اسے ونڈوز کی معاونت کے بغیر براہ راست اردو میں لکھ سکیں۔(انگریزی میں لکھنے کے لیے کنٹرول سپیس سے انگریزی موڈ میں چلے جائیں)۔ نمبر تین صارف تلاش کرتے یا تبصرہ کرتے ہوئے ویب پیڈ استعمال کرکے باآسانی اردو لکھ سکےگا۔ اگلے سبق میں ہم ورڈپریس کے تھیم کی ساخت اور اس کو اردوانے کے لیے جو حصے بدلنے ضروری ہیں کا جائزہ لیں گے تاکہ آپ اپنی پسند کے تھیم کو اردو میں کرکے اسے لگا سکیں۔ وسلام

17 تبصرے:

  1. اس بلاگ پر اشتہارات جو پاپ اپ کی صورت میں نظر آتے ہیں کیا آپ نے دیے ہیں یا یہ ویب سائٹ والوں نے رکھے ہیں پلیز بتائیں

    جواب دیںحذف کریں
  2. اوہ۔
    تو یہ کام شروع ہوگیا۔
    یہ اصل میں فری ہوسٹ ہے۔ اور اس پر یہ کام تو ہوگا ہی۔ میں دیکھتا ہوں اسے۔ میری طرف ایسی کوئی بات نہیں۔ اصل میں دو تین زمرے تھے ایک مینوئل کا ہے۔ میں نے وہی چنا ہوا ہے اور کوڈ خود سے فوٹر میں شامل کیا تھا لگتا ہے پاپ اپ والا کوڈ داخل ہوگیا۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. براہ کرم اب ذرا بتائیے گا دوران وزٹ کہ اشتہارات کا کیا رہا۔ غلطی سے بینر کی بجائے اور ہی کوڈ پیسٹ‌ ہو گیا جس کی وجہ سے نیا ربط کھولتے ہوئے اشتہاری صفحے پر لے جاتا تھا اب ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. مجھے پندرہ منٹ ہوئے ہیں یہاں پر ابھی تک تو کوئی دوبارہ پاپ اپ نہیں آیا آئے گا تو لکھونگا

    جواب دیںحذف کریں
  5. چلیں یہ بھی کلئیر ہوا۔
    ابھی اسے کڑوا گھونٹ کرنا ہوگا۔ انشاءاللہ چند ماہ میں اپنا ڈومین اور ویب سپیس لینے کی سوچتا ہوں۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. اسلام علیکم

    مجھے بہت افسوس ہے کہ آپ کی اتنی لمبی چوڑی پوسٹ سے مجھے کچھ بھی سمجھ نہیں آیا۔۔۔میں نے ایک دن پہلے بلاگرز پر اپنا بلاگ بنایا اور ابھی ورڈپریس پر بھی بنا لیا ہے۔بلاگرز تو پھر بھی کچھ سمجھ آتا ہے۔۔لیکن ورڈپریس تو عجیب و غریب ہے۔مجھے یہ بتادیں کہ میں بلاگ پر اردو کس طرح لکھوں۔ اگر آپ کو بلاگرز کا پتہ ہے تو اُس بارے میں بھی بتا دیں۔پلیززز تھوڑا آسان لفظوں میں۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. وعلیکم سلام
    مجھے آپ کے تبصرے پر بالکل بھی افسوس نہیں ہوا۔
    ایسے ہوجاتا ہے مجھے بھی شروع میں ایسا ہی لگتا تھا۔ پتا ہی نہیں تھا کہ کیا بیت رہی ہے۔
    آپ کا مقصد ورڈپریس بلاگ پر اردو لکھنا ہے؟؟
    اس کے لیے آپ کو اپنے سسٹم کی اردو سپورٹ استعمال کرنا پڑے گی۔ اردو ویب پیڈ جو کہ ایک جاوا سکرپٹ ہے اور ویب پیج پر اردو لکھنے کی سہولت دیتا ہے کو بھی ورڈپریس کے پوسٹ پیج(وہ صفحہ جہاں آپ پوسٹ لکھتے ہیں) ڈالنے سے اردو لکھی جاسکتی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. اب بات کرتے ہیں سسٹم کی سپورٹ سے اردو کیسے لکھی جائے۔ آپ کی ایک گائیڈ کا ربط دئیے دیتا ہوں اس سے امید ہے کام بن جائے گا۔
    http://www.boriat.com/hlp/
    یہاں سے اردو سپورٹ نصب کرنے بارے سب پڑھ لیں۔
    مسئلہ ہو تو اردو محفل یا یہیں پر رابطہ کرلیں۔ اگلی بات اردو ویب پیڈ کو پوسٹ پیج (میرا خیال ہے اب آپ کو پوسٹ پیج سمجھ آگیا ہوگا مزید یہ رائٹ کے آپشن تلے ہوتا ہے ایڈمن ایریا میں) میں شامل کرنا ہے تو اس کے لیے اس ربط پر تفصیل موجود ہے۔
    http://urduhome.com/?p=51

    جواب دیںحذف کریں
  9. تیسری و آخری بات لگتا ہے آپ نے پہلا اور دوسرا سبق نہیں پڑھے۔ اگر پڑھنے کے بعد بھی آپ کی سمجھ میں کچھ نہیں آیا تو یہ بجا طور پر میری کوتاہی ہے چونکہ میں نے بہت زیادہ نیچے آنے کوشش نہیں کی تھی یعنی ایک بالکل ہی مبتدی اس کو شاید اس طرح نہ سمجھ سکے جس طرح نیٹ پر کچھ عرصہ گزارنے والا سمجھ سکتا ہے۔ ویسے www.urduhome.com
    پر آپ کو مفت ورڈپریس بلاگ مل سکتا ہے اردو لکھنے کی سہولت کے ساتھ۔ وہاں پر سیکھ کر بعد میں فری ہوسٹ یا دوسرے ہوسٹ پر بلاگ بنایا جاسکتا ہے۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں
  10. ایک بات کلئیر کردوں اگر آپ نے اپنا بلاگ www.wordpress.com پر بنایا ہے تو وہاں تھیم ایڈٹ کی سہولت نہیں دیتے وہ مفت بلاگ کے لیے یعنی نہ تو آپ اپنے تھیم کو اردو دکھانے کے قابل بنا سکتے ہیں اور نہ ہی اس کے پوسٹ پیج میں اردو لکھنے کا بندوبست کرسکتے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  11. السلام علیکم شاکر صاحب!
    بہت شکریہ۔ میں نے آپ کے بتائے ہوئے لنک کاپی کرلیے ہیں۔ کوتاہی آپ کی ہرگز ہرگز نہیں ہے،بس کچھ لوگ شاید دنیا میں بہت نکمے ہوتے ہیں جنھیں سامنے کی چیز نظر نہیں آتی۔ اب کچھ کچھ سمجھ آنے لگا ہے۔اگر کوئی کنفیوژن باقی رہی تو پھر آپ کو ذحمت دوںگی۔

    جواب دیںحذف کریں
  12. میں اب بلاگر پر اردو لکھ سکتی ہوں۔:)
    ابھی آپ سے کچھ بچگانہ قسم کے سوال کا جواب چاہیے۔۔: (

    یہ کہ آپ کو کس طرح پتہ چلا کہ کسی نے آپ کے بلاگ پر کمنٹس لکھے ہیں؟؟ مطلب یہ پوسٹ تو کافی پرانی تھی جس پر میں نے کمنٹس لکھے لیکن آپ نے جواب فوراً دے دیا۔

    اور ایک یہ کہ کچھ بلاگز کی سیدھی یا الٹی سائیڈ باقی بلاگرز کے نام اور ربط آرہے ہوتے ہیں۔۔یہ کس طرح لکھے جاتے ہیں؟

    میں بہت معذرت چاہتی ہوں کہ آپ کو اتنے بےوقوفانہ سوالات سے تنگ کررہی ہوں۔لیکن ان کا جواب میرے لیے بہت ضروری ہے۔

    میں نے یہ سوال ایک اور صاحب کے بلاگ پر بھی لکھے ہیں۔۔۔اب جو پہلے جواب دے دیں ان کا بہت سارا شکریہ۔‌

    جواب دیںحذف کریں
  13. جی ویلکم جب بھی سوال پوچھیں۔اب آپ کا سوال
    آپ کے پاس کونسا بلاگ ہے؟
    بلاگر ڈاٹ کوم پر؟؟
    وہاں کے سسٹم کا مجھے نہیں پتا عرصہ ہوا اسے استعمال نہیں کیا۔ البتہ ورڈپریس میں ڈیش بورڈ میں تازہ ترین تبصرے دکھائے جاتے ہیں سو پتا چل جاتا ہے۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں
  14. میں نے پہلے بلاگرز پر بلاگ بنایا تھا لیکن مجھے اردوہوم کا بلاگ زیادہ اچھا لگا ہے اس لیے پہلے والے کو ڈیلیٹ کردیا۔
    اچھا شاکر صاحب اردوہوم بہت آسان ہے۔۔۔کافی سارے سوال جو میرے ذہن میں تھے ان کا جواب ملتا گیا۔۔۔ہاں ایک مسئلہ اب بھی ہے۔۔وہ یہ کہ میں اپنے بلاگ کا ربط بدلنا چاہتی ہوں۔
    پہلے میں نے ورڈپریس پر بلاگ کے لیے ایک ڈیمو اکاؤنت بنایا تھا۔۔دوباہ اردوہوم پر بلاگ بنانے سے اُس نے مجھے وہی یوذر نیم دیاہےجو اس ڈیمو اکاؤنٹ کا تھا۔۔جبکہ میں ایسا نہیں چاہ رہی تھی۔ میں نے اردو ہوم کا بلاگ ڈیلیٹ بھی کیا۔۔۔نئے url سے بنایا لیکن پھر بھی ایکٹیو پہلے والا ہی ہے۔ اس کا کوئی حل۔یا میں اسے ہی چلنے دوں۔۔۔پتہ ہے مجھے ایک ڈر بھی ہے کہ بلاگ ڈیلیٹ کرنے پر اردوہوم والوں نے ایک کنفرمیشن میل بھیجی۔۔میں نے وہاں سے کنفرم بھی کیا کہ ہاں اسے ڈیلیٹ کردو۔۔۔لیکن نہیں کیا گیا۔۔۔ایسا نہ ہو کہ میں بلاگ پر لکھ لوں اور پھر کچھ دن بعد انھیں ڈیلیٹ کرنا یاد آجائے: (

    جواب دیںحذف کریں
  15. اس کے لیے آپ اردو ہوم کے فورم پر سوال پوچھیں۔ یا پھر ان کے ای میل پتے پر استفسار کریں۔ امید ہے مسئلہ حل ہوجائے گا۔
    بلاگ کا ٹائٹل یعنی عنوان البتہ بدلا جاسکتا ہے اپنی مرضی سے۔ ربط بدلنا واقعی سائٹ والوں کے ہاتھ میں ہے۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں
  16. اسلام علیکم
    شاکر صاحب آپ سے ایک اور سوال۔۔۔۔میں اپنے بلاگ کو فری ڈومین نیم سے الگ نام دینا چاہتی ہوں۔۔۔ایک دو سائٹس سے نام دیا لیکن وہ ٹائٹل بار میں اردو نام نہیں دیتے۔۔۔کیا آپ کی نظر میں کوئی فری نیم سائٹ ہے؟

    جواب دیںحذف کریں
  17. اس کے لیے کچھ ویب سائٹس موجود ہیں۔
    جیسے ڈاٹ ٹی کے۔ لیکن میری نظر میں بکواس ہیں۔ کچھ بھی نہیں‌کرتے یہ ڈومین بلکہ ویب سائٹ کھلتی ہی نہیں۔ کئی دوستوں کی ویب سائٹس کے دیکھے ہیں آخر انھوں نے بھی بدل ڈالے تھے۔ سو فری ہوسٹ پر تو ایسے ہی چلنا پڑے گا۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔