اتوار، 22 اکتوبر، 2006

میرا بلاگ اب مکمل ہے :D

پچھلے ایک ماہ بلکہ زیادہ کی ہی محنت اب جاکر ٹھکانے لگی ہے۔ بلاگر سے دانہ پانی اٹھ جانے کے بعد وہاں لکھنے کو دل ہی نہیں کرتا تھا۔ بی کام کے پرچے دے کر بھی اس طرف دھیان نہ گیا۔ پھر ورڈپریس کا ایسا چسکا پڑا کہ اپنے نہ ہونے والے داخلے سے زیادہ فکر مجھے اس کی رہی۔ آج کونسا ٹوٹکا آزمانا ہے۔ تھیم اردو میں کرنا ہے یہ مسئلہ آرہا ہے اس کا حل یہ ٹرائی کرنا ہے، آج فلاں فری ہوسٹ پر آزمائشی بلاک بنانا ہے، آج فلاں تھیم ٹرائی کروں گا۔ یہ کرنا ہے وہ کرنا ہے۔ حتٰی کہ میں فارم جمع کروا رہا تھا، انٹرویو کے لیے دھکے کھا رہا تھا اور دھیان اس میں لگا ہوتا تھا۔
کہتے ہیں شکرخورے کو رب شکر ہی دیتا ہے، اور واقعی میں جو سوچتا رہا ہوں وہی ملا۔ یعنی ایک عدد ورڈپریس بلاگ وہ بھی فری ہوسٹ پر۔
اور داخلہ سائیاں کہا پتر اگلے سال سہی۔
اس کھجل خواری نے بھی بہت سے سبق دیے اور بلاگ کی کھجل خواری نے بھی۔ اور اب میرا دھیان اردو ورڈ پریس کی طرف ہے جسے ہم بہت جلد جاری کرنا چاہ رہے ہیں۔ انشاءاللہ جلد ہی اس کے تدوینی قطعات(Editing Areas) جن میں اردو کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اردو ویب پیڈ شامل کرنے کا آغاز کردوں گا۔
دعا کیجیے گا یہ کام جلد مکمل ہوسکے۔ نعمان مجھ سے تنگ رہتے ہیں کہ ابھی تک جی ڈی ایم ہیڈر فائل کا ترجمہ نہیں کرسکا اور میں اپنی ہی دھن میں مست ہوں۔ اللہ مجھ پر رحم کرے۔ اللہ ہم سب پر رحم کرے۔
اور عید آرہی ہے آپ سب کو بہت بہت عید مبارک۔ دعا ہے یہ عید روزہ داروں، غیر روزہ داروں و روزہ خوروں کے لیے مبارک ہوجائے اور ہمیشہ کی طرح سو کر نہ گزارنی پڑے۔
Eid Mubarakعید مبارک

5 تبصرے:

  1. بلاگ مکمل ہونا مبارک
    اور
    آنے والی عيد مبارک

    جواب دیںحذف کریں
  2. بہت شکریہ تشریف آوری کا۔
    آپ کو بھی عید مبارک۔
    اور تمام قارئین کو بھی۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں
  3. آپ کا نیا بلاگ زبردست ہے۔ اب بلاگسپاٹ پہ لکھنے کو میرا بھی دل نہیں‌کرتا۔ اگر آپ مدد کریں تو مہربانی ہوگی۔ میں‌بھی آپ ہی جیسا بلاگ بنانا چاہتا ہوں۔ اگر آپ مجھے اس بارے میں تھوڑی راہنمائی فرمائیں تو۔۔۔۔۔ اگر اس کے لیے الگ سے ہوسٹ کی ضرورت ہے تو میں‌اسکا انتظام کرسکتا ہوں‌۔ بس مجھے اس ٹمپلیٹ‌کے بارے میں‌کچھ بتائں‌۔ شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  4. بسم اللہ سائیں۔
    ہم تو بیٹھے ہی اسی لیے ہیں۔ میں ابھی یہی سوچ رہا تھا کہ جو کچھ سیکھا ہے اسے آگے منتقل بھی کروں۔ میں اس سلسلے میں ابھی سے ایک سلسلہ شروع کررہا ہوں جس میں فری ہوسٹ پر بلاگ بنانے کا سارا طریقہ کار سبقًا سبقًا موجود ہوگا۔ پہلی قسط انشاءاللہ اب لکھ کرہی اٹھوں گا۔
    تشریف آوری کا شکریہ۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔